تحریک پاکستان اور جماعت احمدیہ

by Other Authors

Page 3 of 19

تحریک پاکستان اور جماعت احمدیہ — Page 3

بسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنَصَلَّى عَـ لى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ س قائد اعظم کی لنڈن سے ایسی کیلئے تحریک I قائد اعظم محمد علی جناح ہندو ذہنیت اور کانگرس میں شامل علماء کے مسلم کش رویہ سے گول میز کانفرنس کے دوران ہی سخت مایوس ہو گئے اور ہندوستان کو ہمیشہ کے لئے خیر باد کہنے کا فیصلہ کر کے انگلستان میں رہائش اختیار کر لی۔قائد اعظم خود اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں :۔میں حیران ہوں کہ میری ملی خود داری اور وقار کو کیا ہو گیا تھا میں کانگرس سے صلح و مفاہمت کی بھیک مانگا کرتا تھا۔میں نے اس مسئلہ کے حل کے لئے اتنی مسلسل اور غیر منقطع مساعی کیں کہ ایک انگریز اخبار نے لکھا مسٹر جناح ہند و مسلم اتحاد کے مسئلہ سے کبھی نہیں تھکتے۔لیکن گول میز کانفرنس کے زمانہ میں مجھے اپنی زندگی کا سب سے بڑا صدمہ پہنچا۔جیسے ہی خطرہ کے آثار نمایاں ہوئے ہندویت دل و دماغ کے اعتبار سے اس طرح نمایاں ہوئی کہ اتحاد کا امکان ہی ختم ہوگیا۔اب میں مایوس ہو چکا تھا مسلمان بے سہارا اور ڈانوائی ول ہو رہے تھے کبھی حکومت کے وفادار ان رہنمائی کے لئے میدان میں آموجود ہوتے تھے کبھی کانگریس کے نیاز مندان خصوصی ان کی قیادت کا فرض ادا کرنے لگتے تھے۔مجھے اب ایسامحسوس