تحریک پاکستان اور جماعت احمدیہ — Page 2
عرض ناشر جماعت احمدی کا مسلمانان عالم کی خادم جماعت ہے جس کی تاریخ دینی اور بلی کارناموں سے بھری ہوئی ہے۔خصوصاً تحریک پاکستان کے بھی جہاد میں اس نے جو عظیم خدمات سرانجام دی ہیں وہ ہمیشہ سنہری حروف سے لکھتی جائیں گی۔مگر افسوس وہ کانگریسی اور احراری علماء جو ہمیشہ تحریک پاکستان کے مخالف رہے اور جنہیں قائد اعظم نے " کانگریس کے سدھائے ہوئے پرندے “ قرار دیا تھا ان دنوں نہائت بے دردی کے ساتھ اصل حقائق کو مسخ کر کے یہ پراپگینڈہ کرنے میں سرگرم عمل ہیں کہ احمدی قیام پاکستان کے مخالف تھے حالانکہ یہ سراسر خلاف واقعہ بات ہے ہمیں یقین ہے کہ یہ مختصر رسالہ اس ناپاک اور ظالمانہ پراپیگنڈا کی قلعی کھولنے کیلئے کافی ہوگا اور معزز قارئین اس سے بآسانی اندازہ لگا سکیں گے کہ تحریک پاکستان میں جماعت احمدیہ کا کردار کتنا عظیم اور فقید المثال ہے۔وہ اہل علم اور محقق حضرات جو مزید تفصیلات معلوم کرنا چاھیں ان سے ہم درخواست کریں گے کہ وہ فاضل مؤلف کی کتاب "تاریخ احمدیت جوار قسم کا ضرور مطالعہ فرمائیں۔مبارک احمد ساقی یڈیشنل انظر اشاعت و وکیل التصنيف الندن