تحریک احمدیت اور اس کے نقاد

by Other Authors

Page 6 of 104

تحریک احمدیت اور اس کے نقاد — Page 6

صلے اللہ علیہ وسلم کی غلامی کا دم بھرنے والو! کفر و شلیت کے تسلط اور استیلاء سے دلگیر مت ہو۔خدا نے مجھے اسلام کے قالب میں زندگی اور تازگی کی نئی روح پھونکتے اور مسلمانوں کو پھر سے عہد رفتہ کی شان و شوکت سے ہمکنار کرنے کے لئے مبعوث فرمایا ہے۔اب کفر کا جھنڈا سرنگوں ہونے والا اور اسلام کا پرچم لہرانے والا ہے۔اور خدا کی یہ تقدیر ہے کہ یہ دنیا ختم نہیں ہو سکتی۔جب تک ایک دفع پھر سلام کا جھنڈا پوری شان سے ہر ملک ہر قوم پرستی ہر شہر بلکہ ہر دل میں ہرانا نشر و یخ نہ ہو جائے۔یہ آواز امام الزمان حضرت میرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی مسعود علیہ الصلوة والسلم کی تھی۔جن کا کلمہ لا إله إلا الله مُحَمَّدٌ رَّسُولُ الله جن کا مسلک آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی غلامی اور جن کا عمل اشاعت اسلام کے سوا کچھ نہیں تھا۔چنانچہ حضور فرماتے ہیں :- نہ مجھے اللہ جل شانہ کی قسم ہے کہ لا إله إلا الله محمد رسول اللہ میرا عقیدہ ہے۔اور رَسُولُ وَلكِن رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّين پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت میرا ایمان ہے۔میں اپنے اس بیان پر اس قدر رسمیں کھاتا ہوں جس قدر خدا تعالے کے پاک نام ہیں۔اور جس قدر قرآن کریم کے حروف ہیں اور جس قدر