تحریک احمدیت اور اس کے نقاد

by Other Authors

Page 98 of 104

تحریک احمدیت اور اس کے نقاد — Page 98

۹۸ آتے ہوئے محسوس کر رہے ہیں جو تحریک احمدیت کی شکل میں ظاہر ہوئی ہے اور انشاء اللہ وہ دن بھی قریب ہیں۔جبکہ اس کے جانباز سپاہی محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کا جھنڈا لے کو اشتراکیت اللہ ہندومت، عیسائیت اور بدھ ازم کے خود ساختہ قلعوں کو پاش پاش کر دیں گے۔اور لنڈن ، نیو یارک ، واشنگٹن، اور روما کے تمدن و تہذیب کی اینٹ سے اینٹ بجا دیجائیگی انگریزوں کے متعلق کہا جاتا تھا۔کہ ان کی حکومت پر آفتاب غروب نہیں ہوتا۔مگر ہم نے دیکھ لیا کہ یہ دعوی ہمیشہ کے لئے باطل ثابت ہو گیا۔لیکن اس کے مقابل ہم پوری تحدی سے کہہ سکتے ہیں۔کہ آج سلسلہ احمدیہ پر سورج غروب نہیں ہوتا۔چنانچہ مولوی ظفر علی خاں صاحب نے اس حقیقت کا اقرار کرتے ہوئے آج سے تیس سال پیشتر صاف کہا تھا :- یہ ایک تناور درخت ہو چلا ہے اس کی شاخیں ایک طرف چین میں اور دوسری طرفت یورپ میں پھیلتی ہوئی نظر آتی ہیں " نیز لکھا کہ آج میری حیرت زدہ نگاہیں بحرت دیکھ رہی ہیں۔کہ سے زمیندار اور اکتوبر ۶۱۹۳۶