تحریک احمدیت اور اس کے نقاد — Page 7
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خدا تعالے کے نزدیک کمالات ہیں کہ له پس آپ وہی اسلام لے کر آئے تھے آج سے چودہ سو سال پہلے فخر کائنات سید الموجودات قائد المرسلین خاتم النبین حضرت احمد مجتبی محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نے پیش فرمایا تھا۔مگر یہ السلام چونکہ قرنوں اور صدیوں کے اثرات کے نتیجے میں اپنی اصلی شکل میں باقی نہیں رہا تھا۔اس لئے آپ کی تحریک بد قسمتی سے ایک نیا السلام سمجھ لی گئی۔اس الم انگیز صورت حال کی وضاحت کے لئے ایک ہادی مثال عرض کرتا ہوں۔وہ لوگ جنھیں دریائے چناب کا منبع دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے۔بیان کرتے ہیں۔کہ یہ دریا جس خیمہ سے نکلتا ہے۔وہ اتنا صاف و شفاف ہے کہ اس میں گری ہوئی سوئی بھی بآسانی نظر آ سکتی ہے۔مگر ربوہ کی پہاڑی کے دامن میں بہنے والے جناب میں اگر ہاتھی بھی غرق ہو جائے تو دکھائی نہیں دے گا۔اس لئے کہ اصل چشمہ کا پانی سینکڑوں میل کی مسافت طے کرنے کے بعد اور کٹی ندیوں اور نالوں کے پانی سے ملنے اور مختلف طرز کے میدانوں کی مٹی اپنے ساتھ بہا لانے کی وجہ سے اپنی رنگت ہی نہیں ملکہ ذائقہ بھی کھو بیٹھتا ہے۔اس صورت میں اگر کوئی شخص اس کے اصلی حسیمہ سے پانی کرامات الصادقين" ص ۲۵ 1۔