تحریک احمدیت اور اس کے نقاد — Page 64
۶۴ میسج کو جو اکثر خواب و کشف کی قبیل سے ہیں۔بہر نوع ظاہری رنگ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔حالانکہ خواب اور کشف کے ہر امر کا عالم مادرت پر چسپاں ہونا ضروری نہیں۔پھر پیش گوئیاں عموما اخفا کے پہلو پر مشتمل ہوتی ہیں اور ان کی حقیقی تعبیر موعود کے آنے سے قبل پوری طرح نہیں کھل سکتی۔چنانچہ امام الہند جناب ابو الکلام صاحب آزاد اینی کتاب مسئلہ خلافت میں تخریہ فرماتے ہیں :- پیش گوئیوں کا یہ حال ہے کہ جب تک ان کا ظہور کامل طور پر نہ ہو جائے ان کے معانی و مطالب کی نسبت کسی قطعی بات کا اختیار کرنا مشکل ہوتا ہے اجتہاد و قیاس کے لئے کسی چیز میں اتنی وسعت نہیں جس قدر پیشگوئیوں میں ہوتی ہے۔علی الخصوص جبکہ عموما پیش گو بیوی کا ایک خاص مہم انداز بیان ہوتا ہے۔اور نہایت احتمال و اختصار کے ساتھ محض اشارات کئے جاتے ہیں۔جب تک ان کا ظہور نہ ہو جائے اشارات کی تفصیل اور اوصاف کے انطباق میں طرح طرح کی لغزشیں پیش آسکتی ہیں اے ہمارے ناقدین کی ساتویں خصوصیت یہ ہے کہ وہ ساتویں خصوصیت احمدت تنقید کرتے ہوئے تشید بازی پر تشبیہ، استعارہ ، کنایہ اور کشف واڈیا کو ظاہر پر محمول کر کے عوامی حلقوں کیلئے ه مثل خلافت ما