تحریک احمدیت اور اس کے نقاد

by Other Authors

Page 57 of 104

تحریک احمدیت اور اس کے نقاد — Page 57

عجیب بات یہ ہے کہ علامہ اقبال جن کی نگاہ میں زوال اہم ہی الہام کا ماخذ ہے۔اپنی کتاب جاوید نامہ کی نسبت لکھتے ہیں۔میری رائے میں میری کتابوں میں سے صرف جاوید نامہر ایک ایسی کتاب ہے جس پر مصور طبع آزمائی کرے تو دنیا میں نام پیدا کر سکتا ہے۔مگر اس کے لئے پورے مہارت فن کے علاوہ الہام الہی۔۔۔۔۔کی ضرورت ہے یانہ کیا طرفہ تماشا ہے کہ ایک طرف تو الہام انحطاط کا ماخذ ہے۔اور دوسری طرف جاوید نامہ کو مصور بنانے کے لئے اسی ماخذ الخطاط الالہام سے کام لینے کی تلقین فرمائی جا رہی ہے !! تیسری خصوصیت ہمارے نقادوں کی تیسری خصوصیت یہ ہے کہ اصحاب تنقید صرف اپنا مسلک ثابت کرنے کیلئے اقتباسات کو مسخ کر کے تصرف کرنے سے بھی دریغ نہیں فرماتے۔اس حقیقت کی متحد مثالیں پیش کی جا سکتی ہیں۔مگر میں بطور نمونہ صرف دو پر اکتفا کرونگا۔-۱ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کتاب نور الحق میں ان عیسائی پادریو پر جو حضرت خاتم النبیین صلے اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتے اور اپنی روش سے باز نہیں آتے تھے۔ہزار لعنتیں کی ہیں۔مگر ہمارے ایک نقاد ا جو خطیب پاکستان کا منصب رکھنے کے علاوہ حج بیت اللہ سے بھی ے اقبال نامہ حصہ اول ۳۰ ۳۰۵۰