تحریک احمدیت اور اس کے نقاد — Page 42
۴۲ اور ان کے دل سے مبارکباد کی صدائیں زیادہ زور کے ساتھ نعرہ زن ہیں۔ہم بڑے جوش سے دُعا مانگتے ہیں۔کہ خدا وند تعالے حضور والا کی حکومت کو اور بڑھائے اور تا دیر حضور والا کا نگہبان رہے۔تاکہ حضور والا کی رعایا کے تمام لوگ حضور کی دسیع حکومت میں امن اور تہذیب کی برکتوں سے فائدہ اٹھائیں یا کہ میں یہ بتارہا تھا کہ ناقدین احمدیت کے تنقیدی دوسری مثال جائز دن میں زبر دست تضاد ہے اس سلسلہ میں بعض اور تنقیدات کے نمونے بھی پیش کرتا ہوں۔جو آپس میں کھلم کھلی متصادم ہیں۔چنانچہ آج سے پچاس سال قبل مولوی کرم دین کتاب بھیں کا نظریہ تھا کہ انگریزی حکومت ایسی عادل اور قابل تعریف حکومت ہے کہ اس کے عہد میں کسی مہدی کے آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔چنانچہ انہوں نے لکھا:۔بعثت مہدی علیہ السلام کا زمانہ ہی وہ ہو گا۔جبکہ دنیا ظالم اور جفا کار بادشاہوں کے ہاتھ سے نالاں ہوگی۔اور زمین پر بدامنی اور فساد پھیلا ہوا ہوگا۔اور اس وقت مہدی معہود اس فتنہ و فساد کو دور کر کے امن قائم کرینگے نے رسالہ اشاعۃ السنہ جلد و مک ۳۰۵-۲۰۶ حاشیه