تحریک احمدیت اور اس کے نقاد — Page 32
۳۲ مذہبی مکاتیب فکر کے لحاظ سے ان میں مختلف نظریات اور ملک کے حامل موجود ہیں۔اور ہر نا فذ احمدیت کے بارہ میں اپنی ذاتی اور تنتقل رائے رکھتا ہے۔بالفاظ دیگر احمدیت پر نقد و نظر کرنے والی ہر آنکھ کا شیشہ دوسرے سے قطعی مختلفت ہے۔یہی وجہ ہے کہ ان کی تنقیدی تحریریں میں بھی حیرت انگیز تضاد و اختلاف پایا جاتا ہے۔اور اس کے تعاد د اختلاف میں زمانہ اور ماحول کے علاوہ سیاسی مصلحتیں بھی کار فرنہیں۔میں پہلی دلچپ مثال جناب مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کی پیش کی جاسکتی ہے۔اجو اول الناقدین ہونے کے علاوہ قادیان کے قریب ہی بٹالہ میں رہنے کی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حالات و سے سب سے زیادہ واقف تھے ، آپ اپنی عمر کے آخر تک انگریزی حکومت کو اپنے رسالہ اشاعت السنہ کے ذریعہ توجہ دلاتے رہے کہ گورنمنٹ کو اس کا اعتبار کرنا مناسب نہیں اور اس کے پیر عذر رہنا ضروری ہے۔ورنہ اس مہدی کا دیانی سے اس قدر نقصان پہنچنے کا احتمال ہے جو مہدی سوڈانی سے نہیں پہنچانے اسی طرح مولونی کرم دین صاحب آف بھیں نے انگریزی حکومت کو اشاعة السنة" حاشیہ جلد ۷ صفحه ۱۶۸