تحریک احمدیت اور اس کے نقاد

by Other Authors

Page 20 of 104

تحریک احمدیت اور اس کے نقاد — Page 20

طوفانی دورہ کیا۔اور آپ کو عقائد قدیمیہ اسلامی کا رہ ہرن قرار دے کر ایک استفتاء تیار کیا اور علماء سے آپ کے خلاف کفر و ارتداد کے فتوے حاصل کئے۔اور اسے اپنے رسالہ اشاعۃ السنہ میں شائع کر کے مخالفت کا زبردست طوفان برپا کر دیا۔جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سارے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔سوشل بائیکاٹ ، ایزا دہی ، تقریری دسترری حملے، قتل کے منصوبے الزامات بغاوت میں ماخوذ کرانے کی سازشیں، غرضیکہ تحریک احمدیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دینے کا کوئی طریق ایسا نہیں تھا جو مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اور ان کے ہمنواؤں نے استعمال نہ فرمایا ہو۔مگر خدائی سنت کے مطابق تیز نظر رکھنے والے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دامن سے وابستہ ہونے لگے۔البتہ ایک طبقہ ایسا بھی تھا۔جس اپنے اپنے ظرف اور اپنی استعداد کے مطابق اس خالص سونے کی جھلک تو دیکھے لی۔اور پھر اس کا قولاً اشعوری یا غیر شعوری طور پر استفادہ کر کے یا عملاً اقرار بھی کیا۔** گر انہیں کھلم کھلا احمدیت کا اعلان کرنے کی توفیق نصیب نہ ہوئی۔میں انہیں حضرات کو نقاد کہتا ہوں اور انہی کا تذکرہ اس وقت مجھے کرتا ہے۔الغوی اعتبار سے نقاد کا ماخنہ تنقید گفت اور یہ طلاح کی روشنی میں نقد ہے اور نقد پرکھنے کو کہتے ہیں۔ناقد اور نقاد اس شخص کو کہا جاتا ہے۔جو علمی امور کے معنوی