تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 690 of 1089

تذکرہ — Page 690

۲؍ مئی۱۹۰۷ء ’’ ۱۔عنقریب ہے کہ تو اس جگہ سے بھاگ جائے۔عنقریب ہے کہ تو اس جگہ سے بھاگ جائے۔۲۔اللہ رحم کرے گا۔اللہ رحم کرے گا۔۳۔ان شہروں کو دیکھ کر رونا آتا ہے۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۳۱) ۳؍ مئی۱۹۰۷ء ’’ ۱۔جان تو قربان ہوئی ہے اس کی راہ میں اور کیا کریں۔۲۔وہ دنیا کو چھوڑ جائے گی۔۳۔غَارَبَتِ الشَّبَابُ۔‘‘۱؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۳۳) ۶؍ مئی۱۹۰۷ء ’’۱۔وَ اِمَّا نُرِیَنَّکَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُ ھُمْ اَوْ نَتَوَفَّیَنَّکَ۔۲؎ ۲۔اَمَّا السَّآىِٕلَ فَلَا تَنْهَرْ۔۳؎ ۳۔زبردست نشانوں کے ساتھ ترقی ہوگی۔‘‘ (کاپی الہامات۴؎ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۳۲) ۲ تا ۷ ؍ مئی۱۹۰۷ء ’’ ۱۔اَنْـزَلْنَاہُ عَلٰی رَقِیْمَۃٍ مِّنْ مُّوْسٰی۔۲۔اِنِّیْ مُھِیْنٌ مَّنْ اَرَادَ اِھَانَتَکَ۔۳۔سَنَسِمُہٗ عَلَی الْـخُرْطُوْمِ۔۴۔رَبِّ اِنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِـرْ۔۵۔سَاُرِیْکُمْ اٰیَـاتِیْ فَلَا تَسْتَعْجِلُوْنِ۔‘‘۵؎ (بدر جلد ۶ نمبر۱۹ مورخہ۹ ؍ مئی۱۹۰۷ء صفحہ ۳۔الحکم جلد ۱۱ نمبر۱۶مورخہ ۱۰ ؍ مئی۱۹۰۷ء صفحہ۱) ۸ ؍ مئی۱۹۰۷ء ’’روز حشر‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۳۲) ۱۱ ؍ مئی۱۹۰۷ء ’’رؤیا۔مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب بٹالوی کو دیکھا کہ وہ ہمارے مکان میں ایک جگہ ۱ (ترجمہ از ناشر) ۳۔جوان چل بسے۔۲ (ترجمہ) ۱۔یا تو ہم بعض وہ اپنی پیشگوئیاں جو وعید کے طور پر کفار کے حق میں ہیں تجھ کو دکھلا دیں گے اور یا تجھ کو وفات دے دیں گے۔( بدرمورخہ۹ ؍ مئی۱۹۰۷ء صفحہ ۳) ۳ (ترجمہ از ناشر) ۲۔جہاں تک سوالی کا تعلق ہے تُو اسے مت جھڑک۔۴ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ۹ ؍ مئی۱۹۰۷ء صفحہ ۳ اور الحکم مورخہ ۱۰ ؍ مئی۱۹۰۷ء صفحہ۱ میں الہام نمبر ۱و۳ کی تاریخ نزول ۲تا ۷؍مئی ۱۹۰۷ء درج ہے۔۵ (ترجمہ) ۱۔ہم نے اس ارادہ کو موسیٰ کی تحریر پر اُتارا ہے یعنی موسیٰ نے ایسا ہی ارادہ بذریعہ تحریر ظاہر کیا۔سو ہم نے اس سے اتفاقِ رائے کیا۔۲۔مَیں اس شخص کی اہانت کروں گا جو تیری اہانت کرتا ہے۔۳۔اس کے ناک پر یامنہ پر ہم آگ کا داغ لگائیں گے۔۴۔اے میرےخدا ! مَیں مغلوب ہوں تُو انتقام لے۔۵۔مَیں تمہیں اپنے معجزات دکھلائوں گا۔مجھ سے جلدی مت کرو۔( بدرمورخہ۹ ؍ مئی۱۹۰۷ء صفحہ ۳)