تذکرہ — Page 43
۔وَلَنْ تَرْضٰی عَنْکَ الْیَـھُوْدُ وَ لَا النَّصَارٰی۔۵۷۔وَخَرَقُوْا لَہٗ بَنِیْنَ وَبَنَاتٍ بِغَیْرِ عِلْمٍ۔۵۸۔قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ۔اَللّٰہُ الصَّمَدُ۔لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ۔۵۹۔وَیَـمْکُرُوْنَ وَیَـمْکُرُ اللّٰہُ وَاللّٰہُ خَیْرُ الْمَاکِرِیْنَ۔۶۰ اَلْفِتْنَۃُ ھٰھُنَا فَاصْبِرْ کَمَا صَبَرَ اُولُوا الْعَزْمِ۔۶۱ وَقُلْ رَّبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ۔۶۲۔وَاِمَّانُرِیَنَّکَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُھُمْ اَوْنَتَوَ فَّیَنَّکَ۔۶۳۔وَمَاکَانَ اللّٰہُ لِیُعَذِّ بَـھُمْ وَاَنْتَ فِیْـھِمْ۔۶۴۔اِنِّیْ مَعَکَ وَکُنْ مَّعِیْ اَیْنَـمَاکُنْتَ۔۶۵کُنْ مَّعَ اللّٰہِ حَیْثُـمَا کُنْتَ۔۶۶۔اَیْنَـمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْہُ اللّٰہِ۔۶۷کُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ وَافْتِخَارًا لِّلْمُؤْ مِنِیْنَ۔۶۸۔وَلَا تَیْئَسْ مِن رَّوْحِ اللّٰہِ اَلَا اِنَّ رَوْحَ اللّٰہِ قَرِیْبٌ۔اَلَا اِنَّ نَصْـرَاللّٰہِ قَرِیْبٌ۔۶۹۔یَـاْتِیْکَ مِنْ کُلِّ فَـجٍّ عَـمِیْقٍ۔۷۰۔یَاْ تُوْنَ مِنْ کُلِّ فَـجٍّ عَـمِیْقٍ۔۷۱۔یَنْصُرُکَ بقیہ ترجمہ۔۵۶پادری لوگ اور یہودی صفت مسلمان تجھ سے راضی نہیں ہوں گے۔۵۷۔اور خدا کے بیٹے اور بیٹیاں انہوں نے بنا رکھی ہیں۔؎۱ ۵۸۔ان کو کہہ دے کہ خدا وہی ہے جو ایک ہے اور بے نیاز ہے۔نہ اس کا کوئی بیٹا اور نہ وہ کسی کا بیٹا۔اور نہ کوئی اس کا ہم کفو۔۵۹۔اور یہ لوگ مکر کریں گے اور خدا بھی مکر کرے گا۔؎۲ ۶۰ایک فتنہ برپا ہوگا پس صبر کر جیسا کہ اولوالعزم نبیوں نے صبر کیا۔۶۱اور خدا سے اپنے صدق کا ظہور مانگ۔۶۲اور ہم قادر ہیں کہ تیری موت سے پہلے کچھ ان کو اپنا کرشمۂ قدرت دکھا دیں جس کا ہم وعدہ کرتے ہیں یا تجھ کو وفات دیویں ۶۳اور خدا ایسا نہیں ہے کہ جن میں تو ہے ؎۳ ان کو عذاب کرے۔۶۴میں تیرے ساتھ ہوں سو تو ہر ایک جگہ میرے ساتھ رہ۔۴؎ ۶۷ تم بہترین امت ہو جو لوگوں کے فائدہ کے لئے نکالے گئے ہو۔تم مومنوں کا فخر ہو۔۶۸اور تم خدا کی رحمت سے نومید مت ہو۔خبردار ہو کہ خدا کی رحمت قریب ہے۔خبردار ہو کہ خدا کی مدد تجھ سے قریب ہے۔۶۹۔وہ مدد ہر ایک دور کی راہ سے تجھے پہنچے گی اور ایسی راہوں سے پہنچے گی کہ وہ راہ لوگوں کے بہت چلنے سے جو تیری طرف آئیں گےگہرے ہوجائیں گے۔۷۰اور اس کثرت سے لوگ تیری طرف آئیں گے کہ جن راہوں پر وہ چلیں گے وہ عمیق ہوجائیں گے۔۷۱خدا اپنی طرف سے تیری مدد ۱ (بقیہ ترجمہ از مرتّب) ۵۷ بغیر کسی ثبوت کے۔۲ (ترجمہ از مرتب) ۵۹۔اور اللہ تعالیٰ سب سے اچھی تدبیر کرنے والا ہے۔حضورؑ رسالہ دافع البلاء میں اس الہام کا ترجمہ یہ فرماتےہیں کہ’’ عیسائی لوگ ایذارسانی کے لئے مکر کریں گے اور خدا بھی مکر کرے گا اور وہ دن آزمائش کے دن ہوں گے اور کہہ کہ خدایا پاک زمین میں مجھے جگہ دے۔‘‘ (دافع البلاء۔روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۲۴۱) ۳ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں۔’’ اَیْ مَا کَانَ اللّٰہُ لِیُعَذِّ بَـھُمْ بِعَذَابٍ کَامِلٍ وَ اَنْتَ سَاکِنٌ فِیْـھِمْ۔‘‘ (براہین احمدیہ حصّہ سوم۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۲۶۷ حاشیہ نمبر ۱) (ترجمہ از مرتّب) یعنی ان کے اندر تمہاری موجودگی کی حالت میں اللہ تعالیٰ ان پر کامل عذاب ہرگز نہیں بھیجے گا۔۴ (ترجمہ از مرتب) ۶۵تو جہاں بھی ہو اللہ تعالیٰ کے ساتھ رہ۔۶۶ تم لوگ جدھر بھی رُخ کرو گے اُدھر ہی اللہ تعالیٰ کی توجہ ہوگی۔