تذکرہ — Page 603
مِنْ ھٰذَا الَّذِیْ ھُـوَ مَــھِیْنٌ جَـاھِـلٌ اَوْ مَـجْنُوْنٌ۔قُــلْ عِــنْدِیْ پھر ایسے شخص کا وعدہ جو حقیر اور ذلیل ہے یہ تو جاہل ہے یا دیوانہ ہے جو بے ٹھکانے باتیں کرتا ہے ان کو کہہ کہ میرے پاس شَھَادَۃٌ مِّنَ اللّٰہِ فَھَلْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ۔قُلْ عِنْدِیْ شَھَادَۃٌ مِّنَ اللّٰہِ خدا کی گواہی ہے پس کیا قبول کرو گے یا نہیں ؟ پھر ان کو کہہ کہ میرے پاس خدا کی گواہی ہے۔فَھَلْ اَنْتُمْ مُّؤْمِنُوْنَ۔وَ لَقَدْ لَبِثْتُ فِیْکُمْ عُـمُرًا مِّنْ قَبْلِہٖ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۔ھٰذَا پس کیا تم ایمان لاؤ گے یا نہیں ؟ اور مَیں پہلے اس سے ایک مدت تک تم میں ہی رہتا تھا کیا تم سمجھتے نہیں ؟ یہ مِنْ رَّحْـمَۃِ رَبِّکَ یُتِمُّ نِعْمَتَہٗ عَلَیْکَ۔فَبَشِّـرْ۔وَ مَا اَنْتَ بِنِعْمَۃِ رَبِّکَ مرتبہ تیرے رَبّ کی رحمت سے ہے وہ اپنی نعمت تیرے پر پُوری کرے گا۔پس تُو خوشخبری دے اور خدا کے فضل سے تُو بِـمَجْنُوْنٍ۔لَکَ دَرَجَۃٌ فِی السَّمَآءِ وَ فِی الَّذِیْنَ ھُمْ یُبْصِـرُوْنَ۔وَ لَکَ دیوانہ نہیں ہے۔تیرا آسمان پر ایک درجہ اور ایک مرتبہ ہے اور نیز اُن لوگوں کی نگاہ میں جو دیکھتے ہیں۔اور تیرے لئے نُرِیْ اٰیَـاتٍ وَّ نَـھْدِ۔مُ مَا یَعْمُرُوْنَ۔اَلْـحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ جَعَلَکَ الْمَسِیْحَ ہم نشان دکھائیں گے اور جو عمارتیں بناتے ہیں ہم ڈھادیں گے۔اُس خدا کی تعریف ہے جس نے تجھے مسیح ابْـنَ مَرْیَمَ۔لَا یُسْئَلُ عَـمَّا یَفْعَلُ وَ ھُمْ یُسْئَلُوْنَ۔۱؎۔وَ قَالُوْا اَ تَـجْعَلُ ابنِ مریم بنایا۔وہ اُن کاموں سے پوچھا نہیں جاتا جو کرتا ہے اور لوگ اپنے کاموں سے پوچھے جاتے ہیں اور انہوں نے کہا کہ کیا تُو ایسے ۱ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں۔’’ خدا تعالیٰ کا پاک کلام جو میری کتاب براہین احمدیہ۲؎ کے بعض مقامات میں لکھا گیا ہے، اس میں خدا تعالیٰ نے تبصریح ذکر کر دیا ہے کہ کِس طرح اُس نے مجھے عیسیٰ بن مریم ٹھہرایا۔اِس کتاب میں پہلے خدا نے میرا نام مریم رکھا اور بعد اس کے ظاہر کیا کہ اس مریم میں خدا کی طرف سے رُوح پھونکی گئی اور پھر فرمایا کہ رُوح پھونکنے کے بعد مریمی مرتبہ عیسوی مرتبہ کی طرف منتقل ہوگیا اور اِس طرح مریم سے عیسیٰ پیدا ہوکر ابنِ مریم کہلایا۔پھر دوسرے مقام میں اِسی مرتبہ کے متعلق فرمایا۔فَاَجَآءَہُ الْمَخَاضُ اِلٰی جِذْعِ النَّخْلَۃِ قَالَ یَالَیْتَنِیْ مِتُّ قَبْلَ ھٰذَا وَکُنْتُ نَسْیًا مَّنْسِیًّا۔اِس جگہ خدا تعالیٰ ایک استعارہ کے رنگ میں فرماتا ہے کہ جب اس مامور میں مریمی مرتبہ سے عیسوی مرتبہ کا تولّد ہوا اور اس لحاظ سے یہ مامور ابنِ مریم بننے لگا۔تو تبلیغ کی ضرورت جو دَردِزِہ سے مشابہت رکھتی ہے ۲ یعنی براہین احمدیہ حصہ چہارم روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۵۹۰، ۵۹۱ حاشیہ در حاشیہ نمبر ۳ اور صفحہ ۶۶۴، ۶۶۵ حاشیہ در حاشیہ نمبر ۴۔(ناشر)