تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 37 of 1089

تذکرہ — Page 37

دقتیں پیش آئیں اور مشکل حد سے بڑھ گئی تو ایک دن قریب مغرب کے خداوند ِ کریم نے یہ الہام کیا۔ھُزِّ؎۱ اِلَیْکَ بِـجِذْعِ النَّخْلَۃِ تُسَاقِـــطْ عَلَیْکَ رُطَبًا جَنِیًّا ؎۲ سو میں نے سمجھ لیا کہ یہ تحریک اور ترغیب کی طرف اشارہ ہے اور یہ وعدہ دیا گیا ہے کہ بذریعہ تحریک کے اس حصہ کتاب کے لئے سرمایہ جمع ہوگا… اِس الہام کے بعد میں نے حسب الارشاد حضرتِ احدیت کسی قدر تحریک کی تو تحریک کرنے کے بعد … جس قدر اور جہاں سے خدا نے چاہا اُس حصہ کے لئے جو چھپتا تھا مدد پہنچ گئی۔وَا لْـحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی ذَالِکَ۔‘‘ (براہین احمدیہ حصہ سوم۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۲۵۰، ۲۵۱ حاشیہ در حاشیہ نمبر۱) ۱۸۸۱ء ’’ایک دن صبح کے وقت کچھ تھوڑی غنودگی میں یک دفعہ زبان پر جاری ہوا۔عبداللہ خان ڈیرہ اسمٰعیل خان چنانچہ چند ہندو کہ جو اُس وقت میرے پاس تھے کہ جو ابھی تک اسی جگہ موجود ہیں اُن کو بھی اُس سے اطلاع ۱ یعنی کھجور کے تنا کو ہلا۔تیرے پرتازہ بتازہ کھجوریں گریں گی۔(نزول المسیح۔روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۵۳۹) ۲ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں۔’’یہ وحی یعنی ھُزِّیْ اِلَیْکِ بِـجِذْعِ النَّخْلَۃِ تُسَاقِطْ عَلَیْکِ رُطَبًا جَنِیًّا یہ حضرت مریم کو اس وقت وحی ہوئی تھی کہ جب ان کا لڑکا عیسیٰ علیہ السلام پیدا ہوا تھا اور وہ کمزور ہوئی تھیں اور خدا تعالیٰ نے اِسی کتا ب براہین احمدیہ میں میرا نام بھی مریم رکھا اور مریم صدیقہ کی طرح مجھے بھی حکم دیا کہ وَکُنْ مِّنَ الصَّالِـحِیْنَ الصِّدِّیْقِیْنَ۔دیکھو صفحہ ۲۴۲ براہین احمدیہ۔۳؎ پس یہ میری وحی یعنی ھُزِّ اِلَیْکَ اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ صدّیقیت کا جو حمل تھا اس سے بچہ پیدا ہوا جس کا نام عیسیٰ رکھا گیا اور جب تک وہ کمزور رہا صفاتِ مریمیہ اس کی پرورش کرتی رہیں اور جب وہ اپنی طاقت میں آیا تو اس کو پکارا گیا۔یَا عِیْسٰٓی اِنِّیْ مُتَوَفِّیْکَ وَرَافِعُکَ اِلَیَّ۔دیکھو صفحہ ۵۵۶ براہین احمدیہ۔۴؎ یہ وہی وعدہ تھا جو سورہ تحریم میں کیا گیا اور ضرور تھا کہ اس وعدہ کے موافق اس امت میں سے کسی کا نام مریم ہوتا اور پھر اس طرح پر ترقی کرکے اُس سے عیسیٰ پیدا ہوتا اور وہ ابنِ مریم کہلاتا سو وہ میں ہوں۔وحی ھُزِّیْ اِلَیْکِ مریم کو بھی ہوئی اور مجھے بھی مگر باہم فرق یہ ہے کہ اُس وقت مریم ضعف ِبدنی میں مبتلا تھی اور میں ضعف ِ مالی میں مبتلا تھا۔‘‘ (نزول المسیح۔روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۵۴۱) ۳ براہین احمدیہ۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۲۶۷ حاشیہ در حاشیہ نمبر ۱ (ناشر) ۴ براہین احمدیہ۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۶۶۴ حاشیہ در حاشیہ نمبر ۴ (ناشر)