تذکرہ — Page 492
(ب) ۱۔۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃِ تَوْحِیْدِیْ وَ تَفْرِیْدِیْ۔۲۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃِ عَرْشِیْ۔۳۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃِ وَلَدِیْ۔۴۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃٍ لَّا یَعْلَمُھَا الْـخَلْقُ۔۵۔اِنِّیْ مَعَ الرُّوْحِ مَعَکَ وَمَعَ اَھْلِکَ ۶۔اٰثَـرْتُکَ وَاخْتَرْتُکَ۔۷۔اَنْتَ وَجِیْہٌ فِیْ حَضْـرَتِیْ۔۸۔اِخْتَرْتُکَ لِنَفْسِیْ۔‘‘۱؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۳۵) (ج) ’’رؤیا۔ایک کاغذ دکھایا گیا جس میں کچھ سطور فارسی خط میں ہیں اور سب انگریزی لکھا ہوا ہے۔مطلب جن کا یہ سمجھ میں آیا کہ جس قدر روپیہ نکلتا ہے سب دے دیا جاوے گا۔‘‘ (البدر جلد ۴ نمبر۵مورخہ ۸؍ فروری ۱۹۰۵صفحہ ۲۔الحکم جلد ۹ نمبر۵ مورخہ ۱۰؍ فروری ۱۹۰۵ء صفحہ ۱۲) (د) ’’ایک رؤیادیکھی کہ ایک کاغذ ہے جس کے اُوپر کی دو تین سطریں فارسی خط میں ہیں باقی سب انگریزی ہے۔اس کا مطلب یہ سمجھ میں آیا کہ گویا کوئی میرا نام لے کر کہتا ہے کہ دو سو پچاس روپیہ انہیں دیا جائے۔‘‘ (ریویو آف ریلیجنز جلد ۴ نمبر ۲؍ فروری ۱۹۰۵ء ٹائٹل صفحہ آخر) ۴ ؍فروری۱۹۰۵ء ’’ ۱۔سَلَامٌ قَــوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ۔۲۔وَ امْتَازُوا الْیَوْمَ اَیُّـھَا الْمُجْرِمُوْنَ۔۳۔سَلَامٌ قَـوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ۔۴۔وَ امْتَازُوا الْیَوْمَ اَیُّـھَا الْمُجْرِمُوْنَ۔‘‘؎۲ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۳۵) ۲۰؍ فروری۱۹۰۵ء (الف) ’’اِنَّـمَا اَمْرُکَ اِذَا اَرَدْتَّ شَیْئًا اَنْ تَقُوْلَ لَہٗ کُنْ فَیَکُوْنُ۔‘‘ (البدر جلد ۴ نمبر ۷ مورخہ ۵؍ مارچ۱۹۰۵ء صفحہ ۲۔الحکم جلد ۹ نمبر ۷ مورخہ۲۴؍ فروری ۱۹۰۵ء صفحہ ۱۲۔ریویو آف ریلیجنز ماہ مارچ ۱۹۰۵ء صفحہ ۱۳۰) (ترجمہ) تُو جس بات کا ارادہ کرتا ہے وہ تیرے حکم سے فی الفور ہوجاتی ہے۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۱۰۸) (ب) ’’حضور ؑ کی طبیعت ناساز تھی۔حالتِ کشفی میں ایک شیشی دکھائی گئی جس پر لکھا ہوا تھا۔خاکسار پیپر منٹ۔‘‘ ( الحکم جلد ۹ نمبر ۷ مورخہ۲۴؍ فروری ۱۹۰۵ء صفحہ ۱۲۔ریویو آف ریلیجنز ماہ مارچ ۱۹۰۵ء صفحہ ۱۳۰) ۱ (ترجمہ از مرتّب) ۱۔تُو مجھ سے ایسا ہے جیسا کہ میری توحید اور تفرید۔۲۔تُو مجھ سے بمنزلہ عرش کے ہے۔۳۔تُو مجھ سے بمنزلہ بیٹے کے ہے۔۴۔تُو مجھ سے اس مرتبہ پر ہے جس کو دُنیا نہیں جانتی۔۵۔مَیں مع جبریل کے تیرے ساتھ ہوں اور تیرے اہل کے ساتھ۔۶۔مَیں نے تجھے ترجیح دی اور تجھ کو چن لیا۔۷۔تُو میری دَر گاہ میں وجیہ ہے۔۸۔مَیں نے تجھ کو اپنے لئے چن لیا۔۲ (ترجمہ از مرتّب) ۱۔سلامتی ہو ربّ ِ رحیم کی طرف سے یہ بات ہے۔۲۔اور اے مجرمو! آج تم علیحدہ ہوجاؤ۔۳۔سلامتی ہو ربّ ِ رحیم کی طرف سے یہ بات ہے۔۴۔اور اے مجرمو! آج تم علیحدہ ہوجاؤ۔۔