تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 485 of 1089

تذکرہ — Page 485

(ج) ’’ ۱۔مَیں تمہیں بھی ایک معجزہ دکھاؤں گا۔۲۔اَلَـنَّالَکَ الْـحَدِیْدَ۔‘‘؎۱ (البدر جلد ۳ نمبر۲۹مورخہ یکم اگست ۱۹۰۴ء صفحہ۴) ۱۹۰۴ء ’’کرم دین نام ایک مولوی نے فوجداری مقدمہ گورداسپور میں میرے نام دائر کیا اور میرے مخالف مولویوں نے اس کی تائید میں آتمارام اکسٹرا اَسسٹنٹ کمشنر کی عدالت میں جاکر گواہیاں دیں اور ناخنوں تک زور لگایا اور ان کو بڑی امید ہوئی کہ اب کی دفعہ ضرور کامیاب ہوں گے اور ان کو جھوٹی خوشی پہنچانے کے لئے ایسا اتفاق ہوا کہ آتمارام نے اس مقدّمہ میں اپنی نافہمی کی وجہ سے پوری غور نہ کی اور مجھ کو سزائے قید دینے کے لئے مستعد ہوگیا۔اُس وقت خدا نے میرے پر ظاہر کیا کہ وہ آتمارام کو اُس کی اولاد کے ماتم میں مبتلا کرے گا۔چنانچہ یہ کشف مَیں نے اپنی جماعت کو سنادیا؎۲ اور پھر ایسا ہوا کہ قریباً بیس پچیس دن کے عرصہ میں دو بیٹے اُس کے مَر گئے اور آخر یہ اتفاق ہوا کہ آتمارام سزائے قید تو مجھ کو نہ دے سکا۔اگرچہ فیصلہ لکھنے میں اُس نے قید کرنے کی بنیاد بھی باندھی مگر اَخیر پر خدا نے اُس کو اِس حرکت سے روک دیالیکن تاہم اُس نے سات سو روپیہ جرمانہ کیا۔پھر ڈویژنل جج کی عدالت سے عزّت کے ساتھ مَیں بَری کیا گیا اور کرم دین پر سزا قائم رہی اور میرا جرمانہ واپس ہوا مگر آتمارام کے دو بیٹے واپس نہ آئے پس جس خوشی کے حاصل ہونے کی کرم دین کے مقدمہ میں ہمارے مخالف مولویوں کو تمنا تھی وہ پوری نہ ہوسکی اور خدا تعالیٰ کی اس پیشگوئی کے مطابق جو میری کتاب مواہب الرحمٰن میں پہلے سے چھپ کر شائع ہوچکی تھی، مَیں بَری کیاگیا اور میرا جرمانہ واپس کیا گیا اور حاکم مـجوّز کو منسوخی حکم کے ساتھ یہ تنبیہ ہوئی کہ یہ حکم اس نے بے جا دیا مگر کرم دین کو جیسا کہ مَیں مواہب الرحمٰن میں شائع کرچکا تھا سزا مل گئی اور عدالت کی رائے سے اُس ۱ (ترجمہ از مرتّب) ہم نے تیرے لئے لوہے کو نرم کردیا ہے۔۲ (نوٹ از مولانا عبد اللطیف بہاولپوری) قاضی محمد یوسف صاحبؓ امیر جماعت ِ احمدیہ سرحد اپنی ’’ سوانح ظہور احمد موعود‘‘ میں لکھتے ہیں۔’’حضور نے رؤیا دیکھا کہ ایک شیر آتما رام کے دونوں لڑکے اُٹھا کر لے گیا۔اِدھر حضرت صاحب نے رؤیا سنائی اُدھر آتمارام کو تار آگئی کہ آپ کے لڑکے کو طاعون ہوگیا۔۲دو جوان لڑکے یکے بعد دیگرے طاعون سے مرگئے۔‘‘ (ظہور احمد موعود صفحہ ۵۱،۵۲ شائع کردہ قاضی محمد یوسف صاحب فاروقی احمدی)