تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 391 of 1089

تذکرہ — Page 391

توریت میں جو پچھتانا وغیرہ کے الفاظ آئے ہیں دراصل وہ اسی قسم کے محاورہ ہیں جو اس سلسلہ کی ناواقفی کی وجہ سے لوگوں نے نہیں سمجھے۔اِس الہام میں خدا تعالیٰ کی اعلیٰ درجہ کی محبّت اور رحمت کا اظہار ہے اور حَرم کے لفظ میں گویا حفاظت کی طرف اشارہ ہے۔‘‘ (الحکم جلد۶ نمبر۱۷ مورخہ۱۰؍مئی۱۹۰۲ء صفحہ ۶) ۱۹۰۲ء ’’ حضرت سیّد عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے کہ رَأَیْتُ رَبِّیْ عَلٰی صُوْرَۃِ اَبِیْ۔یعنی میں نے اپنے ربّ کو اپنے باپ کی شکل پر دیکھا۔مَیں نے بھی اپنے والد صاحب کی شکل پر اللہ تعالیٰ کو دیکھا۔اُن کی شکل بڑی با رُعب تھی۔انہوں نے ریاست کا زمانہ دیکھا ہوا تھا اس لئے بڑے بلند ہمت اور عالی حوصلہ بقیہ حاشیہ۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے انہیں خط لکھا کہ ’’ اِس عاجز ناکارہ کی ایک عاجزانہ التماس یاد رکھیں کہ جب آپ کو بیت اللہ کی زیارت بفضل اللہ تعالیٰ میسر ہو تو اس مقامِ محمود مبارک میں اس اَحقر عباداللہ کی طرف سے انہیں لفظوں سے مسکنت اور غربت کے ہاتھ بحضور دل اُٹھا کر گذارش کریں کہ ’’اے ارحم الراحمین! ایک تیرا بندہ عاجز و ناکارہ پُر خطا اور نالائق غلام احمد جو تیری زمین ملک ہند میں ہے اس کی یہ عرض ہے کہ اے ارحم الراحمین! تُو مجھ سے راضی ہو اور میرے خطیات اور گناہوں کو بخش کہ تُوغفور اور رحیم ہے اور مجھ سے وہ کرا جس سے تُو بہت ہی راضی ہوجائے۔مجھ میں اور میرے نفس میں مشرق اور مغرب کی دُوری ڈال۔اور میری زندگی اور میری موت اور میری ہر ایک قوت جو مجھے حاصل ہے اپنی ہی راہ میں کر اور اپنی ہی محبّت میں مجھے زندہ رکھ اور اپنی ہی محبّت میں مجھے مار اور اپنے ہی کامل محبّین میں اُٹھا۔اے ارحم الراحمین! جس کام کی اشاعت کے لئے تُو نے مجھے مامور کیا ہے اور جس خدمت کے لئے تُو نے میرے دل میں جوش ڈالا ہے اس کو اپنے ہی فضل سے انجام تک… اور عاجز کے ہاتھ سے حجّت اسلام مخالفین پر اور ان سب پر جو اسلام کی خوبیوں سے بے خبر ہیں پوری کر اور اس عاجز اور… اور مخلصوں اور ہم مشربوں کو مغفرت اور مہربانی کے… حمایت میں رکھ کر دین و دنیا میں اُن کا متکفّل… اور سب کو اپنے دارالرضا میں پہنچا اور اپنے… اور اُس کے آل اور اصحاب پر زیادہ سے زیادہ درود و سلام و برکات نازل کر۔آمین یا رب العالمین۔‘‘ یہ دُعا ہے جس کے لئے آپ پر فرض ہے کہ ان ہی الفاظ سے بلا تبدّل و تغیر بیت اللہ میں حضرت ارحم الراحمین میں اِس عاجز کی طرف سے کریں۔والسلام۔خاکسار غلام احمد ۱۳۰۳ھ (نوٹ) اس خط کے بوسیدہ ہوجانے کی وجہ سے کچھ حصہ اُڑ گیا ہے جہاں نقطے دے دیئے ہیں۔(الحکم مورخہ ۱۴؍فروری ۱۹۳۴ء صفحہ ۴)