تذکرہ — Page 262
تھے اور تیسرا برس وہ ہے جس میں پیدائش ہوئی۔‘‘ (تریاق القلوب۔روحانی خزائن جلد۱۵ صفحہ ۲۱۷) (ج) ’’الہام کے موافق مباہلہ کے بعد ہمیں ایک لڑکا عطا کیا جس کے پیدا ہونے سے تین لڑکے ہمارے ہوگئے یعنی دوسری بیوی سے اور نہ صرف یہی بلکہ ایک چو؎۱تھے لڑکے کے لئے متواتر الہام کیا اور ہم عبدالحق کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ نہیں مرے گا جب تک اس الہام کا پورا ہونا بھی نہ سن لے۔اب اس کو چاہیے کہ اگر وہ کچھ چیز ہے تو دُعا سے اس پیشگوئی کو ٹال دے۔‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ ۳۴۲) ۱۸۹۷ء ’’خدا تعالیٰ نے……ایک فرزند کی نسبت جس کا نام مبارک احمد؎۲ ہے ظاہر فرمایا کہ عبد الحق نہیں مرے گا جب تک کہ وہ پیدا نہ ہو۔‘‘ ( اشتہار معیار الاخیار۔مجموعہ اشتہارات جلد ۳ صفحہ۴۰ مطبوعہ ۲۰۱۸ء) ۱۴؍جنوری ۱۸۹۷ء ’’مَیں ہر دَم اس فکر میں ہوں کہ ہمارا اور نصاریٰ کا کسی طرح فیصلہ ہوجائے۔میرا دل مُردہ پرستی کے فتنہ سے خون ہوتا جاتا ہے… مَیں کبھی کا اس غم سے فنا ہوجاتا اگر میرا مولا اور میرا قادر توانا مجھے تسلّی نہ دیتا کہ آخر توحید کی فتح ہے۔غیر معبود ہلاک ہوں گے اور جھوٹے خدا اپنی خدائی کے وجود سے منقطع کئے جائیں گے۔مریم کی معبودانہ زندگی پر موت آئے گی اور نیز اُس کا بیٹا اب ضرور مرے گا۔خد اقادر فرماتا ہے کہ اگر مَیں چاہوں تو مریم اور اُس کے بیٹے عیسیٰ اور تمام زمین کے باشندوں کو ہلاک کروں۔سو اَب اُس نے چاہا ہے کہ ان دونو کی جھوٹی معبودانہ زندگی کو موت کا مزہ چکھاوے۔سو اب دونو مریں گے کوئی ان کو بچا نہیں سکتا اور وہ تمام خراب استعدادیں بھی مریں گی جو جھوٹے خداؤں کو قبول کرلیتی تھیں۔نئی زمین ہوگی اور نیا آسمان ہوگا۔اب وہ دن نزدیک آتے ہیں کہ جو سچائی کا آفتاب مغرب کی طرف سے چڑھے گا اور یورپ کو سچے خدا کا پتہ لگے گا اور بعد اس کے توبہ کا دروازہ بند ہوگا کیونکہ داخل ہونے والے بڑے زور سے داخل ہوجائیں گے اور وہی باقی رہ جائیں گے جن کے دل پر فطرت سے دروازے بند ہیں اور نور سے نہیں بلکہ تاریکی سے محبت رکھتے ہیں۔قریب ہے کہ سب ملّتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام۔اور سب حربے ٹوٹ جائیں گے مگر اسلام کا آسمانی ۱ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں۔’’خدا تعالیٰ نے میری تصدیق کے لئے اور تمام مخالفوں کی تکذیب کے لئے اور عبدالحق غزنوی کو متنبہ کرنے کے لئے اس پسرِ چہارم کی پیشگوئی کو ۱۴؍جون ۱۸۹۹ء میں جو مطابق ۴؍صفر ۱۳۱۷ھ تھی بروز چار شنبہ پورا کردیا یعنی وہ مولود مسعود چوتھا لڑکا تاریخ مذکورہ میں پیدا ہوگیا۔‘‘ (تریاق القلوب۔روحانی خزائن جلد۱۵ صفحہ ۲۲۱) ۲ ’’دوسرا نام اس لڑکے کا ایک خواب کی بنا پر دولت احمد بھی ہے۔‘‘ (مجموعہ اشتہارات جلد ۳ صفحہ ۴۰ حاشیہ مطبوعہ ۲۰۱۸ء)