تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 775 of 1089

تذکرہ — Page 775

۵۔(الف) حضرت امیر المؤمنین خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا۔’’حضرت مسیح موعود ؑ کو الہام ہوا اور دکھایا گیا کہ یہ جو مسجد مبارک کے پاس مکان۱؎ہے اِس میں ہم کچھ حَسنی طریق سے داخل ہوں گے اور کچھ حُسینی طریق سے …معلوم نہیں اِس الہام کا کیا مطلب۲؎ہے۔‘‘ (الفضل جلد ۷ نمبر ۲۸ مورخہ ۱۷؍ اکتوبر ۱۹۱۹ء صفحہ ۸) (ب) حضرت امّ المؤمنین رضی اللہ عنہا نے بیان فرمایا کہ ’’ حضرت مسیح موعود ؑ کا یہ الہام کہ ہم اِس گھر میں کچھ حَسنی طریق پر داخل ہوں گے اور کچھ حُسینی طریق پر، اپنی پوری شان میں پورا ہوا ہے۔‘‘ (سیر ت المہدی مؤلفہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ ایم۔اے، جلد ۱ روایت نمبر ۳۷ صفحہ ۲۸۔مطبوعہ ۲۰۰۸ء) ۶۔(رؤیا) حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مندرجہ ذیل رؤیااپنی تقریر میں بیان فرمائی۔’’چھوٹی مسجد کے اُوپر تخت بِچھا ہوا ہے اور مَیں اُس پر بیٹھا ہوا ہوں اور میرے ساتھ ہی مولوی نورالدین صاحبؓ بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔ایک شخص۳؎(اس کا نام ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں)دیوانہ وار ہم پر حملہ کرنے لگا۔مَیں نے ایک آدمی کو کہا کہ اس کو پکڑ کر مسجد سے نکال دو اور اس کو سیڑھیوں سے نیچے اُتار دیا۔وہ بھاگتا ہوا چلا ۱ یعنی مرزا نظام الدین صاحب کا مکان۔(شمس) ۲ (نوٹ) حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں۔’’لیکن وقت پر معنے کھلتے ہیں…(اس کے معنے یہی ہیں) …کہ حضرت حسن ؓ و حسین ؓ…کا رویہ اختیار کرکے ہم داخل ہوں گے…جو طریق اُن کا تھا وہی ہمارا ہوگا کہ کچھ تو صلح کے ذریعہ اور کچھ لڑائی کے ذریعہ ہم اس مکان میں داخل ہوں گے چنانچہ یہ دونوں صورتیں پوری ہوگئیں۔لڑائی یعنی جلالی رنگ تو ایسا پورا ہوا کہ حضرت مسیح موعود ؑ کے اِس الہام کے مطابق کہ ’’اِس مکان میں بیوائیں ہی رہ جائیں گی‘‘ یہی حالت ہوگئی۔پھر جمال کا اظہار ہوا تو ایسا کہ اس خاندان میں سے جو ایک بچہ رہ گیا تھا اُس کو کھینچ کر سلسلہ میں داخل کردیا۔‘‘ (الفضل مورخہ۱۷؍ اکتوبر۱۹۱۹ءصفحہ ۸) ۳ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) حضرت مولوی سیّد محمد سرور شاہ صاحب ؓ نے اپنی تصنیف ’’کشف الاختلاف‘‘ صفحہ ۱۲ شائع شدہ فروری ۱۹۲۰ء میں یہ رؤیا درج کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ خواجہ کمال الدین صاحب تھے اور ان کے متعلق ان ایام میں جبکہ وہ وطن اخبار کے ساتھ ایک معاہدہ کی تجویز کررہے تھے حضرت مسیح موعود ؑفرمایا کرتے تھے کہ میں نے خواجہ صاحب کی نسبت منذر خوابیں دیکھی ہیں۔(ملخص)