تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 774 of 1089

تذکرہ — Page 774

الہامات، کشوف و رؤیا بلا تاریخ ۱۔اوائل کا واقعہ ہے کہ حضرت اقدس سیّدنا مسیح موعود علیہ السلام کو ایک دفعہ مسجد اقصیٰ میں کشفاً دکھایا گیا کہ ’’ایک باغ لگایا جارہا ہے اور مَیں اس کا مالی مقرر کیا گیا ہوں۔‘‘ (حیات احمد جلد اوّل حصہ دوم صفحہ ۳۰۵ ایڈیشن دوم مرتبہ مکرم شیخ یعقوب علی عرفانی صاحب ؓ) ۲۔حضرت اُمّ المؤمنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیا ن فرمایا کہ۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ ’’مجھے معلوم ہوا ہے یا فرمایا کہ بتایا گیا ہے مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے کہ سُـبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِـحَمْدِ ہٖ سُـبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ۱؎ بہت پڑھنا چاہیے۔‘‘ (سیرت المہدی جلد اوّل روایت نمبر۱ صفحہ ۳ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) ۳۔(حضرت خلیفہ اوّل رضی اللہ عنہ نے فرمایا) ’’ہمارے امام علیہ السلام نے ان۲؎ کو خاتم النّبیّین رسول رَبّ العالمین نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والتّسلیم کی شکل پررؤیامیں دیکھا ہے اور یہ بسبب ان کی کمال اتباع سنت کے تھا۔‘‘ (مقدّمہ مرقاۃ الیقین فی حیاۃ نورالدین زیر عنوان مذہب و عقائد صفحہ۹ ۳) ۴۔(الف) حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ نے بیان کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے زمانہ میں ایک صاحب جو غالباً ریاست جیند کے رہنے والے تھے بیمار ہوکر علاج کے واسطے قادیان آئے اور پیر سراج الحق صاحب ؓ کے مکان پر اُنہوں نے قیام کیا۔پیر صاحب نے اُن کی سفارش حضرت صاحب ؑ سے کی کہ یہ بیمار رہتے ہیں حضور ؑ اِن کی صحت کے لئے دعا کریں۔حضور ؑ نے دعا کی تو حضور ؑ کو الہام ہوا۔’’کچلہ کونین فولاد۔یہ ہے دوائے ہمزاد۔‘‘ (اخبار ’’ المصلح‘‘ کراچی جلد ۷ نمبر۶مورخہ ۸؍ جنوری ۱۹۵۴ء صفحہ ۳) (ب) ’’ حَبّ کچلا کونین فولاد مساوی نِصف سرخ۔الہامی ہے۔‘‘ (جیبی بیاض حضرت خلیفۃ المسیح اوّل ؓ صفحہ ۱۴۔بیاض نورالدین مرتبہ مفتی فضل الرحمٰن صاحب جلد ۱ صفحہ ۶۱ طبع اوّل) ۱ (ترجمہ از ناشر) اللہ پاک ہے اپنی حمد کے ساتھ۔اللہ پاک ہے بڑی عظمت والا ہے۔۲ یعنی مولوی عبداللہ صاحب غزنوی۔(عبد اللطیف بہاولپوری)