تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 592 of 1089

تذکرہ — Page 592

۲۔برہمن اوتار سے مقابلہ کرنا اچھا نہیں۔۳۔رَبِّ فَرِّقْ بَیْنَ صَادِقٍ وَّ کَاذِبٍ۔۴۔اَنْتَ تَرٰی کُلَّ مُصْلِحٍ وَّ صَادِقٍ۔‘‘۱؎ (بدر جلد ۲ نمبر۲۲ مورخہ۳۱ ؍ مئی ۱۹۰۶ء صفحہ ۲۔الحکم جلد ۱۰ نمبر۱۹ مورخہ۳۱؍ مئی ۱۹۰۶ء صفحہ۱) ۳۱؍ مئی۱۹۰۶ء روز یک شنبہ ’’ ۱۔اَللہُ یَعْلَمُ فَـمَنْ ھٰذَا۔۲۔روز محشر۔۳۔اِنَّـا اَخَذْ نَـاکَ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ۔۲؎ خدا کی پاک وحی ایک نئے مخالف شدہ کے بارے میں ہے۔پڑھنے والے سمجھ لیں۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۵۰) مئی۱۹۰۶ء ’’ فرمایا۔چند روز ہوئے مَیں نے دیکھا تھا (رؤیا کہ ) بہت سے زنبور ہیں اور مَیں ان کو کپڑے میں پکڑ کر ماررہا ہوں۔‘‘ (بدر جلد ۲ نمبر۲۳ مورخہ۷؍جون ۱۹۰۶ء صفحہ ۲۔الحکم جلد ۱۰ نمبر۲۰ مورخہ۱۰؍ جون۱۹۰۶ء صفحہ۱) مئی۱۹۰۶ء ’’۱۔وَ سَیَجْزِی اللہُ الشَّاکِرِیْنَ۔۲۔یُلْقِی الرُّوْحَ عَلٰی مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِہٖ مِنْ عِنْدِ ہٖ۔۳؎۳۔دنیا کی بھی کامیابی ہوجائے گی اور آخرت کی بھی کامیابی ہوجائے گی۔۴۔مونہہ کی زردی جاتی رہی ہے۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۵۴، ۲۵۳) ۴؍ جون۱۹۰۶ء (الف) ’’رؤیا۔دیکھا کہ مَیں ایک جگہ ہوں اور وہاں ایک چادر ایک اُونچی جگہ پر رکھی ہوئی ہے۔اتنے میں ایک چِڑا آیا اور اس چادر پر بیٹھ گیا۔تب مَیں نے اس کو پکڑ لیا اور کہا کہ جس طرح بنی اسرائیل کے واسطے آسمان سے پرند اُترتے تھے اسی طرح ہمارے واسطے ہے۔‘‘ (بدر جلد ۲ نمبر۲۳ مورخہ۷ ؍ جون ۱۹۰۶ء صفحہ ۲۔الحکم جلد ۱۰ نمبر۲۰ مورخہ۱۰؍ جون۱۹۰۶ء صفحہ۱) ۱ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں۔’’یعنی اے میرے خدا صادق اور کاذب میں فرق کرکے دکھلا۔تُو جانتا ہے کہ صادق اور مصلح کون ہے۔اِس فقرہ الہامیہ میں عبدالحکیم خاں کے اس قول کا رَدّ ہے جو وہ کہتا ہے کہ صادق کے سامنے شریر فنا ہوجائے گا۔پس چونکہ وہ اپنے تئیں صادق ٹھیراتا ہے۔خدا فرماتا ہے کہ تُو صادق نہیں ہے مَیں صادق اور کاذب میں فرق کرکے دکھلائوں گا۔‘‘ (اشتہار ۱۶ ؍ اگست ۱۹۰۶ء مشمولہ کتاب حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ۴۱۱ حاشیہ) ۲ (ترجمہ از ناشر) ۱۔اللہ حقیقت سے واقف ہےیہ کون ہے؟ ۳۔ہم نے تجھے دردناک عذاب کے ساتھ پکڑا۔۳ (ترجمہ از ناشر) ۱۔اور اللہ تعالیٰ شکر گزار بندوں کو ضرور جزا دے گا۔۲۔وہ (خدا) اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے اس پر اپنی جناب سے نبوت کی روح ڈال دیتا ہے۔