تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 586 of 1089

تذکرہ — Page 586

۶؍ مئی۱۹۰۶ء ’’ اَلْـخِیَانَۃُ الْمُسْتَأْ نَـسَۃُ۔‘‘۱؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۷۵) ۷؍ مئی۱۹۰۶ء (الف) ’’ اس وقت ۷؍مئی ۱۹۰۶ء کو ایک نہایت سرخ پوش عورت ہماری سرپرستی میں دی گئی۔‘‘ ه(کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۷۵) (ب) ’’ کلیسیا کی طاقت کا نسخہ‘‘ (بدر جلد ۲ نمبر۱۹ مورخہ۱۰ ؍ مئی ۱۹۰۶ء صفحہ ۲۔الحکم جلد ۱۰ نمبر۱۶ مورخہ۱۰؍ مئی ۱۹۰۶ء صفحہ۱) ۱۰؍مئی ۱۹۰۶ء ’’ نَصَـرَکُمُ اللّٰہُ بِبَدْ رٍ‘‘ ۲؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۶۲) ۱۱؍مئی ۱۹۰۶ء ۱۔’’کَشتیاں چلتی ہیں تا ہوں کُشتیاں‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۷۳ بدر جلد ۲ نمبر۲۰ مورخہ۱۷ ؍ مئی ۱۹۰۶ء صفحہ ۲۔الحکم جلد ۱۰ نمبر۱۷ مورخہ۱۷؍ مئی ۱۹۰۶ء صفحہ۱ ) ۲۔۱۔بہت سے سلام میرے تیرے پر ہوں۔۲۔ھَلْ اَتَـاکَ حَدِیْثُ الزَّلْزَلَۃِ مِنْ طُلُوْعِ الشَّمْسِ۔۳؎ ۳۔پوری کامیابی۔۴۔اِنَّـا اَعْطَیْنٰکَ الْکَوْثَرَ۔۴؎ ۵۔عَرَفْتُ رَبِّیْ بِفَسْخِ الْعَزَائِمِ۔۵؎ ۶۔زندگی کے آثار۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۷۱، ۲۷۰) ۱۴؍ مئی۶؎۱۹۰۶ء ’’ ھَلْ اَتَـاکَ حَدِ یْثُ الزَّلْزَلَۃِ۔مِنْ طُلُوْعِ الشَّمْسِ۔اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَھَا۔وَاَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَھَا۔وَ قَالَ الْاِنْسَانُ مَا لَھَا۔یَـوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَھَا۔بِـاَنَّ رَبَّکَ اَوْحٰی لَھَا۔‘‘ کیا تجھے زلزلہ کی پیشگوئی خدا تعالیٰ سے نہیں پہنچی جو طلوع شمس سے شروع ہوگا یا طلوع شمس سے اس کے غلبہ اور شدت کا ظہور ہوگا۔یہ وہ وقت ہوگا جب زمین کو سخت دھکے سے ہلایا جائے گا اور زمین جو کچھ اس کے ۱ (ترجمہ از ناشر) دیکھی بھالی خیانت۔۲ (ترجمہ از ناشر) اللہ تعالیٰ بدر میں تمہاری مدد کرچکا ہے۔۳ (ترجمہ) ۲۔کیا تجھے زلزلہ کی پیشگوئی خدا تعالیٰ سے نہیں پہنچی جو طلوع شمس سے شروع ہوگا یا طلوع شمس سے اس کے غلبہ اور شدت کا ظہور ہوگا۔(کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۶۸) ۴ (ترجمہ) ۴۔ہم نے کثرت سے تجھے دیا ہے۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۱۰۵) ۵ (ترجمہ از ناشر) ۵۔میں نے اپنے ربّ کو عزائم کے ٹوٹنے سے پہچانا۔۶ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۱۷؍مئی ۱۹۰۶ء صفحہ ۲ اور الحکم مورخہ ۱۷؍مئی ۱۹۰۶ء صفحہ ۱ میں اس الہام کی تاریخ ۱۴؍ مئی ۱۹۰۶ء مندرج ہے۔