تذکرہ — Page 518
(ب) ’’اِس الہام سے چند منٹ بعد ہی میرے دل میں ڈالا گیا کہ یہ بیماری بباعث حرارت ِ جگر ہے اور دل میں ڈالا گیا کہ کتاب شَفَاءُ الْاَسْقَام کا نسخہ اس کے لئے مفید ہوگا۔سو وہ نسخہ بنایا گیا اور وہ قرص تھے۔جب تین چار قُرص کھائے گئے تو ایک دن صبح کے وقت مَیں نے خواب میں دیکھا کہ عبدالرحمٰن نام ایک شخص ہمارے مکان میں آیا ہے اور وہ کھڑا ہوکر کہتا ہے کہ بخار ٹوٹ گیا اور یہ عجیب قدرتِ الٰہی ہے کہ ایک طرف یہ خواب دیکھی گئی اور دوسری طرف جب مَیں نے نبض دیکھی تو بخار کا نام و نشان نہ تھا۔پھر یہ الہام ہوا۔تو در منزلِ ماچو بار بار آئی خدا ابرِ رحمت ببار ید یانے۔‘‘؎۱ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد۲۲صفحہ ۲۸۹، ۲۹۰ ) ۳؍ جون۱۹۰۵ء ’’ یُنَجِّی النَّاسَ مِنَ الْاَمْرَاضِ۔؎۲ فرمایا۔یہ میری طرف اشارہ تھا کہ بہتوں کو میرے ذریعہ سے امراضِ خطرناک سے نجات ہوگی۔‘‘ ( بدر جلد ۱ نمبر۹ مورخہ یکم جون ۱۹۰۵ء صفحہ۲۔الحکم جلد ۹ نمبر۲۰ مورخہ۱۰؍ جون ۱۹۰۵ء صفحہ۱) ۷؍ جون۱۹۰۵ء ’’والدہ محمود کو سخت موذی بخار تھا۔رات مَیں نے دعا کی صبح ایک شخص خواب (میں) بقیہ حاشیہ۔مشغول ہوئے۔الہام ہوا۔اِنَّ مَعِیَ رَبِّیْ سَیَھْدِیْنِ۔چنانچہ دو منٹ ابھی گذرے تھے کہ خدا نے مرض کی حقیقت کھول دی۔مرض نہایت تکلیف دِہ تپ تھا۔ساتھ اس کے اَور عوارض تھے۔‘‘ علاوہ ازیں بدر مورخہ ۸؍جون ۱۹۰۵ء صفحہ ۳ پر اس الہام کے بارہ میں مزید تحریر ہے کہ ’’اِس الہام کے ہوتے ہی میرے دل میں پڑا کہ اَب تک علاج کا راستہ درست نہ تھا۔اب اللہ تعالیٰ علاج کے واسطے صحیح راہ بتلادے گا۔چنانچہ اسی وقت دل میں یہ بات ڈالی گئی کہ جگر میں کچھ نقص معلوم ہوتا ہے اس طرف توجہ کرنی چاہیے۔اس سے پہلے تشخیص درست نہیں ہوئی۔چنانچہ مولوی صاحب (حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفہ اوّل ؓ) کے ساتھ ذکر کیا گیا انہوں نے اسی وقت ایک نسخہ تجویز کیا۔جگر پر ضماد کیا تو خدا تعالیٰ نے فوراً آرام دیا اور ایسی راحت ہوئی کہ پہلے کسی دوائی سے نہ ہوئی تھی۔‘‘ ۱ (ترجمہ) اِس کے معنی دونوں طرح ہوسکتے ہیں۔ایک تو یہ کہ کیا خدا نے ابر ِ رحمت برسایا یا نہ برسایا۔یعنی ضرور برسایا اور دوسرا یہ لفظ ابر ِ رحمت خدا کا بدل ہو اور اِس طرح یہ معنے ہوں گے کہ خدا ہی خود ابر ِ رحمت ہے۔کیا وہ برسا یا نہ برسا۔اِس سے معلوم ہوتا ہے کہ جو انسان بار بار دعا کرتا ہے گویا خدا کے گھر میں جاتا ہے اور آخر کار خدا اُس کی سنتا ہے۔( بدرمورخہ ۸؍جون ۱۹۰۵ء صفحہ ۲) ۲ (ترجمہ از بدر) امراض سے لوگوں کو نجات دیتا ہے اور دے گا۔(بدر مورخہ یکم جون ۱۹۰۵ء صفحہ۲)