تذکرہ — Page 490
(ب) ’’بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۱۔غُلِبَتِ؎۱ الرُّوْمُ فِیْٓ اَدْنَی الْاَرْضِ وَ ھُمْ مِنْۢ بَعْدِ غَلَبِـھِمْ سَیَغْلِبُوْنَ۔۲۔اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّالَّذِیْنَ ھُمْ مُّـحْسِنُوْنَ۔۳۔اَتٰی اَمْرُ اللّٰہِ فَلَا تَسْتَعْـجِلُوْہُ۔۴۔بِشَارَۃٌ تَلَقَّاھَا النَّبِیُّوْنَ۔۵۔تَرٰی نَصْـرًا مِّنْ عِنْدِ اللّٰہِ وَ اِنَّـھُمْ یَعْمَھُوْنَ۔۶۔اِنَّہٗ کَرِیْمٌ تَـمَشّٰی اَمَامَکَ وَعَادٰی لَکَ مَنْ عَادٰی۔۷۔ذٰلِکَ بِـمَا عَصَوْا وَّ کَانُوْا یَعْتَدُ وْنَ۔۸۔اِنِّیْ مُھِیْنٌ مَّنْ اَرَادَ اِھَانَتَکَ وَاِنِّیْ مُعِیْنٌ مَّنْ اَرَادَ اِعَانَتَکَ۔۹۔اِذَا غَضِبْتَ غَضِبْتُ وَ کُلَّمَا اَحْبَبْتَ اَحْبَبْتُ۔۱۰۔اَنْتَ وَجِیْہٌ فِیْ حَضْـرَتِیْ۔۱۱۔اِخْتَرْتُکَ لِنَفْسِیْ۔۱۲۔یَـحْمَدُ کَ مِنْ عَرْشِہٖ۔۱۳۔یَـحْمَدُ۔کَ اللّٰہُ وَ یَـمْشِیْ اِلَیْکَ۔۱۴۔اٰثَـرَکَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ۔۱۵۔سَنُنْجِیْکَ۔سَنُعْلِیْکَ۔۱۶۔سَاُکْرِمُکَ اِکْـرَامًا عَـجَبًا۔۱۷۔اِنِّیْ مَعَ الْاَفْوَاجِ اٰتِیْکَ بَغْتَۃً۔۱۸۔اٰیَـاتٌ لِّلسَّآ۔ئِـلِیْنَ۔۱۹۔ظَفَرٌ مِّنَ اللّٰہِ وَفَتْحٌ مُّبِیْنٌ۔۲۰۔اَنْتَ مَعِیْ وَ اَنَـا مَعَکَ۔۲۱۔اُرِیْـحُکَ وَلَا اُجِیْحُکَ۔۲۲۔اَطَالَ اللّٰہُ بَقَآءَکَ وَکَمَّلَ اللّٰہُ اِعْزَازَکَ۔وَ طَوَّلَ اللّٰہُ عُـمُرَکَ۔۲۳۔نصرت و فتح و ظفر تا بست سال۔۲۴۔میدان میں فتح۔۲۵۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃِ عَرْشِیْ۔۲۶۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃِ تَوْحِیْدِیْ وَتَفْرِیْدِیْ۔۱ (ترجمہ از مرتّب) بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۱۔رومی قریب کی زمین میں مغلوب ہوگئے اور وہ مغلوب ہوجانے کے بعد ہی غالب آئیں گے۔۲۔یقیناً اللہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور ان لوگوں کے ساتھ ہے جو نیکو کار ہیں۔۳۔اللہ کا حکم آگیا پس جلدی نہ چاہو۔۴۔یہ وہ خوشخبری ہے جو نبیوں کو ملی۔۵۔تُو اللہ کی طرف سے نصرت کو دیکھے گا اور وہ بہکتے رہیں گے۔۶۔وہ کریم ہے تیرے آگے آگے چلتا ہے اور اس کو اپنا دشمن قرار دیتا ہے جو تجھ سے دشمنی کرتا ہے۔۷۔یہ اِس وجہ سے کہ انہوں نے نافرمانی کی اور حد سے بڑھتے تھے۔۸۔مَیں اس کو ذلیل کروں گا جو تیری ذِلّت کا ارادہ کرے اور مَیں اس کا مدد گار ہوں گا جو تیری مدد کرے۔۹۔جب تُو غضبناک ہوتا ہے تو مَیں غضبناک ہوتا ہوں اور ہر وہ جس سے تُو محبّت کرتا ہے اس سے مَیں بھی محبّت کرتا ہوں۔۱۰۔تُو میری بارگاہ میں وجیہ ہے۔۱۱۔مَیں نے تجھ کو اپنے لئے چن لیا۔۱۲۔وہ اپنے عرش سے تیری تعریف کرتا ہے۔۱۳۔اللہ تیری تعریف کرتا ہے اور تیری طرف چل کر آتا ہے۔۱۴۔اللہ تعالیٰ نے تجھے ہر چیز پر ترجیح دی۔۱۵۔ہم جلد ہی تجھے نجات دیں گے۔ہم تجھے جلد ہی غالب کریں گے۔۱۶۔عنقریب مَیں تجھے بزرگی دوں گا جس سے لوگ تعجب کریں گے۔۱۷۔مَیں اچانک فوجوں کے ساتھ تیرے پاس آؤں گا۔۱۸۔پوچھنے والوں کے لئے نشان ہیں۔۱۹۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے ظفر اور کھلی کھلی فتح۔۲۰۔تُو میرے ساتھ ہے اور مَیں تیرے ساتھ ہوں۔۲۱۔مَیں تجھے آرام دوں گا اور تیرا نام نہیں مٹاؤں گا۔۲۲۔اللہ تجھے دیر تک باقی رکھے اور تیرے اعزاز کو مکمل کرے اور تیری عمر کو لمبا کرے۔۲۳۔نصرت اور فتح اور ظفر بیس سال تک… ۲۵۔تُو مجھ سے بمنزلہ میرے عرش کے ہے۔۲۶۔تُو مجھ سے بمنزلہ میری توحید اور تفرید کے ہے۔