تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 26 of 1089

تذکرہ — Page 26

پھیر لیں گے اور آخر کالعدم ہوجائیں گے۔یہ الہام مدت دراز کا ہے جس پر قریباً تیس برس کا عرصہ گذرا ہے جس سے اس جگہ کے ایک آریہ یعنی لالہ شرمپت کو اطلاع دی گئی تھی۔‘‘ (تتمہ حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۶۰۷) ۱۸۷۸ء (قریباً) ’’عرصہ قریباً پچیس برس کا گذرا ہے کہ مجھے گورداسپور میں ایک رؤیاہوا کہ میں ایک چارپائی پر بیٹھا ہوں اور اسی چار پائی پر بائیں طرف مولوی عبداللہ صاحب غزنوی مرحوم بیٹھے ہیں۔اتنے میں میرے دل میں تحریک پیدا ہوئی کہ میں مولوی صاحب موصوف کو چارپائی سے نیچے اتاردوں چنانچہ میں نے ان کی طرف کھسکنا شروع کیا یہاں تک کہ وہ چارپائی سے اُتر کر زمین پر بیٹھ گئے۔اتنے میں تین فرشتے آسمان کی طرف سے ظاہر ہوگئے جن میں سے ایک کا نام خیرائتی تھا۔وہ تینوں بھی زمین پر بیٹھ گئے اور مولوی عبداللہ بھی زمین پر تھے اور میں چارپائی پر بیٹھا رہا۔تب میں نے اُن سب سے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں تم سب آمین کہو۔تب میں نے یہ دعا کی۔رَبِّ اَذْھِبْ عَنِّی الرِّجْسَ وَطَھِّرْنِیْ تَطْھِیْرًا۱؎ اس دعا پر تینوں فرشتوں اور مولوی عبداللہ نے آمین کہی۔اس کے بعد وہ تینوں فرشتے اور مولوی عبداللہ آسمان کی طرف اُڑ گئے اور میری آنکھ کھل گئی۔آنکھ کھلتے ہی مجھے یقین ہوگیا کہ مولوی عبداللہ کی وفات قریب؎۲ہے اور میرے لئے آسمان پر ایک خاص فضل کا ارادہ ہے اور پھر میں ہر وقت محسوس کرتا رہا کہ ایک آسمانی کشش میرے اندر کام کررہی ہے یہاں تک کہ وحی الٰہی کا سلسلہ جاری ہوگیا۔وہی ایک ہی رات تھی جس میں اللہ تعالیٰ نے بتمام و کمال میری اصلاح کردی اور مجھ میں ایک ایسی تبدیلی واقع ہوگئی جو انسان کے ہاتھ سے یا انسان کے ارادے سے نہیں ہوسکتی تھی۔؎۳ مجھے معلوم ہوتا ہے کہ مولوی عبداللہ غزنوی اس نور کی گواہی کے لئے پنجاب کی طرف کھنچا تھا اور اس نے میری نسبت گواہی دی اور اس گواہی کو حافظ محمد یوسف اور ان کے بھائی محمد یعقوب نے بیان بھی کیا مگر پھر دنیا کی ۱ (ترجمہ از مرتّب) اے میرے ربّ مجھ سے ناپاکی کو دُور رکھ اور مجھے بالکل پاک کر دے۔۲ (نوٹ از مولانا عبد اللطیف بہاولپوری) مولوی عبداللہ صاحب غزنوی کی وفات بروز منگل ۱۵؍ ربیع الاوّل ۱۲۹۸ ھ مطابق ۱۵؍ فروری ۱۸۸۱ء کو ہوئی۔دیکھیے اشاعۃ السنّۃ نمبر۱،۲ جلد۴ ۳ (نوٹ از مولانا عبد اللطیف بہاولپوری) یہ خواب تریاق القلوب۔روحانی خزائن جلد۱۵ صفحہ ۳۵۱، ۳۵۲ میں بھی درج ہے۔