تذکرہ — Page 199
فَامْتَطَیْتُ اَجْرَدِیْ بِاسْتِصْحَابِ بَعْضِ السِّلَاحِ مُتَوَکِّـلًا عَلَی اللّٰہِ کَسُنَّۃِ اَھْلِ الصَّلَاحِ۔وَلَمْ اَکُنْ کَالْمُتَبَاطِئِیْنَ۔ثُمَّ وَجَدْ تُّنِیْ کَاَنِّیْ عَثَرْتُ عَلٰی خَیْلٍ قَصَدُوْا مُتَسَلِّحِیْنَ دَارِیْ لِاِھْلَاکِیْ وَتَبَارِیْ وَکَاَنَّـھُمْ یَـجِیْئُوْنَ لِاِضْرَاریْ مُنْخَرِطِیْنَ وَکُنْتُ وَحِیْدًا وَّ مَعَ ذَالِکَ رَاَیْتُنِیْ اَنِّیْ لَا اَلْبَسُ مِنْ خُوذٍ غَیْرَ عُدَ دٍ وَّجَدْ تُّـھَا مِنَ اللّٰہِ کَعُوْذٍ۔وَقَدْ اَنِفْتُ اَنْ اَکُوْنَ مِنَ الْقَاعِدِیْنَ وَ الْمُتَخَلِّفِیْنَ الْخَآئِفِیْنَ فَانْطَلَقْتُ مُـجِدًّا اِلٰی جِھَۃٍ مِّنَ الْـجِھَاتِ۔مُسْتَقْرِیًا اِرْبِیَ الَّذِیْ کُنْتُ اَحْسِبُہٗ مِنْ اَکْبَرِ الْمُھِمَّاتِ وَاَعْظَمِ الْمَثُوْبَاتِ فِی الدُّنْیَا وَالدِّیْنِ۔اِذْ رَاَیْتُ اُلُوْفًا مِّنَ النَّاس فَارِسِیْنَ عَلَی الْاَفْرَاسِ۔یَاْتُوْنَ اِلَیَّ مُتَسَارِعِیْنَ۔فَفَرِحْتُ بِرُؤْیَتِـھِمْ کَالْـخَبَّاسِ وَ وَجَدْ۔تُّ فِیْ قَلْبِیْ حَوْلًا لِّلْجِحَاسِ۔وَکُنْتُ اَتْلُوْھُمْ کَتِلْوِ الصَّیَّادِیْنَ۔ثُمَّ اَطْلَقْتُ الْفَرَسَ عَلٰی اٰثَـارِھِمْ لِاُدْرِکَ مِنْ فَصِّ اَخْبَارِھِمْ۔وَکُنْتُ اَتَیَقَّنُ اَنَّنِیْ لَمِنَ الْمُظَفَّرِیْنَ۔فَدَ نَـوْتُ مِنْـھُمْ فَاِذَا ھُمْ قَوْمٌ دُرُوْسُ الْبَزَّۃِ کَرِیْہُ الْھَیْئَۃِ مِیْسَمُھُمْ کَمِیْسَمِ الْمُشْرِکِیْنَ۔وَلِبَاسُھُمْ لِبَاسُ الْفَاسِقِیْنَ وَرَاَیْتُھُمْ مُطْلِقِیْنَ اَفْرَاسَھُمْ کَالْمُغِیْرِیْنَ۔بقیہ ترجمہ۔کچھ ہتھیار لگا لئے اور صالحین کے طریق کے مطابق اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرکے چُستی کے ساتھ گھوڑے پر سوار ہوگیا۔اس کے بعد مَیں نے ایسا محسوس کیا کہ گویا مجھے کچھ سواروں کا پتہ لگا ہے جو مسلّح ہیں اور مجھے ہلاک کرنے کی غرض سے میرے مکان پر چڑھائی کرکے آئے ہیں اور مَیں تنِ تنہا ہوں اور ان ہتھیاروں کے سوا جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھے پناہ کے طورپر دیئے گئے تھے کوئی خَود وغیرہ بچاؤ کا سامان میرے پاس نہیں تھا اور میدانِ مقابلہ سے پیچھے ہٹ رہنا اور ڈر کر اندر بیٹھے رہنا بھی گوارا نہ ہوا اس لئے مَیں اپنے اس اہم مقصد کے لئے جو میرے پیش نظر تھا اور دین و دنیا کے حق میں بہترین نتائج پیدا کرنے والا تھا۔اپنی پوری طاقت اور کوشش کے ساتھ تیزی سے ایک طرف چل پڑا۔اسی اثناء میں اچانک مجھے ہزارہا شاہ سوار نظر آئے جو گھوڑوں پر سوار تھے اور نہایت تیزی کے ساتھ میری طرف آرہے تھے۔مَیں انہیں دیکھ کر ایسا خوش ہوا کہ گویا مجھے غنیمت ملی ہے اور مجھے اپنے اندر دشمن کے مقابلہ کی طاقت محسوس ہونے لگی اور مَیں اس طرح پر ان کا پیچھا کرنے لگا جیسے شکاری لوگ شکار کا پیچھا کرتے ہیں۔پھر مَیں نے اس کی حقیقت ِ حال دریافت کرنے کے لئے اپنا گھوڑا ان کے پیچھے دَوڑایا اور مجھے یقین تھا کہ مَیں کامیاب ہوں گا۔پھر مَیں ان کے قریب ہوا تو دیکھتا کیا ہوں کہ ان لوگوں کے کپڑے بوسیدہ اور دریدہ ہیں۔ان کی شکلیں مکروہ ہیں اور ان کی ہیئت مشرکوں کی سی اور لباس بدکردار لوگوں کاسا ہے اور مَیں نے دیکھا کہ وہ غارت ڈالنے کی غرض سے اپنے گھوڑے دوڑا رہے ہیں