تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 196 of 1089

تذکرہ — Page 196

۱۸۹۳ء ’’ وَ اِنِّیْ اَدْ۔رَکْتُ بِالْکَشْفِ اَنَّ حَظِیْرَۃَ الْقُدْ سِ تُسْقٰی بِـمَآءِ الْقُرْاٰنِ وَ ھُوَ بَـحْرٌ مَّوَّاجٌ مِّنْ مَّآءِ الْـحَیَاۃِ۔مَنْ شَـرِبَ مِنْہُ فَھُوَ یُـحْیٰی۔بَلْ یَکُوْنُ مِنَ الْمُحْیِیْنَ۔‘‘۱؎ (آئینہ کمالاتِ اسلام۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۵۴۵، ۵۴۶) ۱۸۹۳ء ’’۱۔یَـا۲؎ اَحْـمَدُ بَارَکَ اللّٰہُ فِیْکَ۔۲۔اَلرَّحْـمٰنُ عَلَّمَ الْقُرْاٰنَ۔۳۔لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّا اُنْذِرَ اٰبَآؤُھُمْ۔۴۔۔وَلِتَسْتَبِیْنَ سَبِیْلُ الْمُجْرِمِیْنَ۔۵۔قُلْ اِنِّیْ اُمِرْتُ وَاَنَـا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِیْنَ۔۶۔یٰعِیْسٰی اِنِّیْ مُتَوَفِّیْکَ وَرَافِعُکَ اِلَیَّ وَ مُطَھِّرُکَ مِنَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا وَ جَاعِلُ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْکَ فَوْقَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا اِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَۃِ۔۷۔اِنَّکَ الْیَوْمَ لَدَیْنَا مَکِیْنٌ اَمِیْنٌ۔۸۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃِ تَوْحِیْدِیْ وَتَفْرِیْدِیْ فَـحَانَ اَنْ تُعَانَ وَ تُعْرَفَ بَیْنَ النَّاسِ۔۹۔وَ یُعَلِّمُکَ اللّٰہُ مِنْ عِنْدِہٖ۔۱۰۔تُقِیْمُ الشَّرِیْعَۃَ وَ تُـحْیِ الدِّیْنَ۔۱۱۔اِنَّـا جَعَلْنَاکَ الْمَسِیْحَ ابْنَ مَرْیَمَ۔۱۲۔وَ اللّٰہُ یَعْصِمُکَ مِنْ عِنْد۔ہٖ وَ لَوْ لَمْ یَعْصِمْکَ النَّاسُ۔۱۳۔وَاللّٰہُ یَنْصُرُکَ وَلَولَمْ یَنْصُرْکَ النَّاسُ۔۱۴۔اَلْـحَقُّ مِنْ رَّبِّکَ فَلَا تَکُوْنَـنَّ مِنَ الْمُمْتَرِیْنَ۔۱۵۔یَـا اَحْـمَدِیْ اَنْتَ مُرَادِیْ وَمَعِیْ۔۱۶۔اَنْتَ وَجِیْہٌ فِیْ حَضْـرَتِیْ۔۱ (ترجمہ از مرتّب) مجھے کشف سے معلوم ہوا ہے کہ حظیرۃ القدس کی سیرابی قرآن کریم کے پانی سے ہورہی ہے وہ ایک سمندر ہے جس میں آبِ حیات موجیں مار رہا ہے۔جو اس میں سے پیتا ہے وہ زندہ ہوجاتا ہے بلکہ دوسروں کو زندہ کرنے والا بن جاتا ہے۔۲ (ترجمہ از مرتّب) ۱اے احمد! خدا نے تجھ میں برکت رکھ دی ہے۔۲خدائے رحمان نے تجھے قرآن سکھلایا ۳تاکہ تُو ان لوگوں کو ڈرائے جن کے باپ دادے ڈرائے نہیں گئے ۴اور تاکہ مجرموں کی راہ کھل جائے۔۵کہہ مَیں خدا کی طرف سے مامور ہوں اور مَیں سب سے پہلے ایمان لانے والا ہوں۔۶اے عیسیٰ مَیں تجھے وفات دُوں گا اور اپنی طرف اُٹھاؤں گا اور منکروں کے ہر ایک الزام اور تہمت سے تیرا دامن پاک کروں گا اور تیرے تابعین کو اُن پر جومنکر ہیں قیامت تک غلبہ بخشوں گا۔۷آج تُو میرے نزدیک با مرتبہ اور امین ہے۔۸تُو مجھ سے ایسا ہے جیسا میری توحید اور تفرید۔سو وہ وقت آگیا جو تیری مدد کی جائے اور تجھے لوگوںمیں معروف و مشہور کیا جائے ۹اور اللہ تعالیٰ تجھے اپنے پاس سے سکھائے گا۔۱۰تو شریعت کو قائم کرے گا اور دین کو زندہ کرے گا۔۱۱ہم نے تجھے مسیح بن مریم بنایا ہے ۱۲اور اللہ تعالیٰ تیری حفاظت کرے گا اگرچہ لوگ تیری حفاظت نہ کریں ۱۳اور اللہ تعالیٰ تیری مدد کرے گا، اگرچہ لوگ تیری مدد نہ کریں۔۱۴یہ بات تیرے ربّ کی طرف سے سچ ہے۔پس تُو شک کرنے والوں میں سے مت ہو۔۱۵اے میرے احمد! تُو میری مراد ہے اور میرے ساتھ ہے۔۱۶تو میری درگاہ میں وجیہ ہے۔