تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 135 of 1089

تذکرہ — Page 135

یَتَامٰی وَ بُیُوْتَـھُمْ خَرِبَۃً لِّیَذُوْقُوْا طَعْمَ مَا قَالُوْا وَمَا کَسَبُوْا۔وَلٰکِنْ لَّآ اُھْلِکُھُمْ دَفْعَۃً وَّاحِدَ۔ۃً بَلْ قَلِیْلًا قَلِیْلًا لَعَلَّھُمْ یَـرْجِعُوْنَ وَیَکُوْنُوْنَ مِنَ التَّوَّابِیْنَ اِنَّ لَعْنَتِیْ نَازِلَۃٌ عَلَیْـھِمْ وَعَلٰی جُدْرَانِ بُیُوْتِـھِمْ وَعَلٰی صَغِیْرِھِمْ وَکَبِیْرِھِمْ وَنِسَآءِھِمْ وَرِجَالِھِمْ وَ نَزِیْلِھِمُ الَّذِیْ دَخَلَ اَبْوَابَـھُمْ۔وَکُلُّھُمْ کَانُوْا مَلْعُوْنِیْنَ۔اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَـمِلُوا الصَّالِـحَاتِ وَقَطَعُوْا تَعَلُّقَھُمْ مِّنْھُمْ وَبَعُدُوْا مِنْ مَّـجَالِسِھِمْ فَاُولٰٓئِکَ مِنَ الْمَرْحُوْمِیْنَ۔ھٰذِہٖ خُلَاصَۃُ مَآ اَلْھَمَنِیْ رَبِّیْ۔فَبَلَّغْتُ رَسَالَاتِ رَبِّیْ فَـمَا خَافُوْا وَمَا صَدَّقُوْا بَلْ زَادُوْاطُغْیَانًا وَّکُفَرًا وَّظَلُّوْایَسْتَھْزِءُوْنَ کَاَعْدَآءِ الدِّیْنِ۔فَـخَاطَبَنِیْ رَبِّیْ وَقَالَ: اِنَّـا سَنُرِیْـھِمْ اٰیَـاتٍ مُّبْکِیَۃً وَّ نُنَزِّلُ عَلَیْھِمْ ھُمُوْمًا عَـجِیْبَۃً۔وَ اَمْرَاضًا غَرِیْبَۃً۔وَنَـجْعَلُ لَھُمْ مَعِیْشَۃً ضَنْکًا وَنَصُبُّ عَلَیْھِمْ مَصَآئِبَ فَلَا یَکُوْنُ لَھُمْ اَحَدٌ مِّنَ النَّاصِـرِیْنَ۔فَکَذَالِکَ فَعَلَ اللّٰہُ تَعَالٰی بِـھِمْ وَاَنْقَضَ ظُھُوْرَھُمْ بِاَثْقَالِ الْھُمُوْمِ وَالدُّیُوْنِ وَالْـحَاجَاتِ۔وَاَنْـزَلَ عَلَیْھِمْ مِّنْ اَنْوَاعِ الْبَلَایَـا وَالْاٰفَاتِ۔وَفَتَحَ عَلَیْھِمْ اَبْوَابَ الْمَوْتِ وَالْوَفَاتِ لَعَلَّھُمْ یَـرْجِعُوْنَ بقیہ ترجمہ۔تمام اطرافِ عالم میں شائع کیا ہے اور اس طرح سے ہندوستان بھر کے غیر مسلم لوگوں کو اسلام کے خلاف مدد دی ہے اور اس قدر تکبر کیا ہے جو پہلے فراعنہ نے بھی نہیں کیا ہوگا سو جب ان کے سرغنہ کا جو خباثت میں بھی اُن کا بڑا ہے جیسا کہ عمر میں بڑا ہے، لکھا ہوا یہ اشتہار مجھے ملا … تو میں نے دیکھا کہ وہ الفاظ ایسے تھے کہ قریب تھا کہ آسمان ان کی و جہ سے پھٹ جائیں… اس پر میں نے دروازوں کو بند کرلیا اور خدا تعالیٰ کے حضور سجدہ میں گر کر دُعا کی… اور کہا کہ اے میرے ربّ! اے میرے ربّ! اپنے بندہ کی نصرت فرما اور اپنے دشمنوں کو ذلیل و رُسوا کر۔اے میرے ربّ ! میری دُعا سن اور اُسے قبول فرما۔کب تک تجھ سے اور تیرے رسُول سے تمسخر کیا جائے گا اور کس وقت تک یہ لوگ تیری کتاب کو جھٹلاتے اور تیرے نبی کے حق میں بد کلامی کرتے رہیں گے۔اے ازلی ابدی۔اے مددگار خدا ! میں تیری رحمت کا واسطہ دے کر تیرے حضور فریاد کرتا ہوں۔تب میرے ربّ نے میری گریہ و زاری اور میری آہوں کوسُن کر مجھ پر رحم فرمایا اور مجھے پکار کر فرمایا۔میں نے اُن کی نافرمانی اور سرکشی کو دیکھا ہے میں اُن پر طرح طرح کی آفات ڈال کر اُنہیں آسمان کے نیچے سے نابود کردوں گا اور تم جلد دیکھو گے کہ میں ان کے ساتھ کیا سلوک کرتا ہوں اور ہم ہر ایک بات پر قادر ہیں۔میں اُن کی عورتوں کو بیوہ اُن کے بچوں کو یتیم اور اُن کے گھروں کو ویران کردوں گا اور اس طرح سے وہ اپنی باتوں کا اور اپنی کارروائیوں کا مزہ چکھیں گے لیکن میں اُنہیں یکدم ہلاک نہیں کروں گا بلکہ تدریجاً پکڑوں گا تاکہ اُنہیں رجوع اور توبہ کا موقع ملے۔میری لعنت اُن پر