تذکرہ — Page 109
ہے وہ مجھے دی گئی اور چار لڑکے مجھے عطا کئے گئے۔‘‘ (تریاق القلوب۔روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحہ ۲۰۳، ۲۰۴) ۱۸۸۴ء ’’اِنَّ اللّٰہَ بَشَّرَنِیْ فِیْ اَبْنَائِیْ بَشَارَۃً بَعْدَ بَشَارَۃٍ حَتّٰی بَلَّغَ عَدَ دَ ھُمْ اِلٰی ثَلٰثَۃٍ وَ اَنْبَاَنِیْ بِـھِمْ قَبْلَ وُجُوْ دِھِمْ بِا۔لْاِلْھَامِ۔‘‘؎۱ (انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ ۱۸۲) ۳۰؍ دسمبر ۱۸۸۴ء ’’ اِنِّیْ فَضَّلْتُکَ عَلَی الْعَالَمِیْنَ۔قُلْ اُرْسِلْتُ اِلَیْکُمْ جَـمِیْعًا‘‘۔؎۲ (از مکتوب بنام حاجی محمد ولی اللہ صاحب آف کپورتھلہ۔مکتوبات احمد جلد ۱ صفحہ ۳۹۸ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) اوائل مارچ ۱۸۸۵ء ’’مصنّف کو اس بات کا بھی علم دیا گیا ہے کہ وہ مجدّدِ وقت ہے اور روحانی طور پر اُس کے کمالات مسیح بن مریم کے کمالات سے مشابہ ہیں اور ایک کو دوسرے سے بشدّت مناسبت و مشابہت ہے اور اس کو خواص انبیاء و رسل کے نمونہ پر محض بہ برکت ِ متابعت حضرت خیر البشر و افضل الرسل صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم اُن بہتوں پر اکابر اولیاء سے فضلیت دی گئی ہے کہ جو اس سے پہلے گذرچکے ہیں اور اُس کے قدم پر چلنا موجب نجات و سعادت و برکت اور اس کے برخلاف چلنا موجب بُعد وحرمان ہے۔‘‘ (اشتہار ضمیمہ سُرمہ چشم آریہ۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۳۲۰) ۸؍ مارچ ۱۸۸۵ء ’’عاجز مؤلف براہین احمدیہ حضرت قادر مطلق جلّ شانہ کی طرف سے مامور ہوا ہے کہ نبی ناصری اسرائیلی (مسیح) کی طرز پر کمال مسکینی فروتنی و غربت و تذلّل و تواضع سے اصلاح خلق کے لئے کوشش کرے… اس لئے یہ قرار پایا ہے کہ بالفعل بغرضِ اتمام حجت یہ خط… مع اشتہار انگریزی؎۳… شائع کیا جائے اور اُس کی ایک ایک کاپی بخدمت معز ز پادری صاحبان… اور بخدمت معزز برہمو صاحبان و آریہ صاحبان و نیچری صاحبان و حضرات مولوی صاحبان… ارسال کی جاوے۔۱ (ترجمہ از مرتّب) اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنے بیٹوں کے بارہ میں بشارت کے بعد بشارت دی یہاں تک کہ ان کی تعداد تین تک پہنچائی اور مجھے ان کی پیدائش سے پہلے الہام کے ذریعہ ان کی خبر دی۔(نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) اس کے متعلق حضرت امّ المؤمنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی روایت ہے۔فرمایا۔’’ جب میری شادی ہوئی اور میں ایک مہینہ قادیان ٹھہر کر پھر واپس دہلی گئی تو ان ایّام میں حضرت مسیح موعودؑ نے مجھے ایک خط لکھا کہ میں نے خواب میں تمہارے تین جوان لڑکے دیکھے ہیں۔‘‘ (سیرۃ المہدی جلد اوّل صفحہ ۶۶ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) ۲ (ترجمہ از مرتّب) میں نے تجھ کو تمام جہانوں پر فضیلت دی۔کہہ میں تم سب کی طرف بھیجا گیا ہوں۔۳ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) یعنی اشتہار ضمیمہ سُرمہ چشم آریہ جو اُردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں شائع ہوا۔