تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 489 of 1089

تذکرہ — Page 489

۸؍ دسمبر ۱۹۰۴ء (الف) ’’ رسید مُژدہ کہ ایّامِ نَو بہار آمد ؎۱ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۳۳۔البدر جلد ۳ نمبر ۴۴، ۴۵ مورخہ ۲۴؍ نومبر و یکم دسمبر ۱۹۰۴ء صفحہ ۸۔ب) (ب) ۸؍دسمبر ۱۹۰۴ء روز عید روز جمعہ ’’اِنَّـا اَعْطَیْنَاکَ الْکَـوْثَـرَ۔‘‘؎۲ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۳۳) ۱۲؍دسمبر۱۹۰۴ء ’’ ۱۔لَا تَیْئَسُوْا مِنْ خَزَآئِنِ رَحْـمَۃِ رَبِّیْ۔۲۔اِنَّـا اَعْطَیْنَاکَ الْکَـوْثَرَ۔‘‘۳؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۳۳) ۶ ؍جنوری۱۹۰۵ء ’’ حضرت حکیم نورالدین صاحب کی طبیعت بہت علیل رہی چنانچہ اسی وجہ سے آپ کو درسِ قرآن ملتوی رکھنا پڑا۔آپ کی طبیعت کی ناسازی دیکھ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کی صحت کے لئے کثرت سے دعا شروع کی تو ۶؍جنوری کو آپ نے تشریف لاکر فرمایا کہ مَیں دعا کررہا تھا کہ یہ الہام ہوا۔اِنْ کُنْتُمْ فِیْ رَیْبٍ مِّـمَّا نَـزَّلْنَا عَلٰی عَبْدِ نَا فَاْتُوْا بِشِفَآءٍ مِّنْ مِّثْلِہٖ۔‘‘؎۴ (البدر جلد ۴ نمبر۲ مورخہ ۱۰؍ جنوری ۱۹۰۵صفحہ ۵) ۱۸؍ جنوری۱۹۰۵ء (الف) ’’۱۸؍ جنوری ۱۹۰۵ء روز چار شنبہ مطابق ۱۱ ذی قعد ۱۳۲۲ھ پہلے قریب صبح دیکھا کہ کسی نے بہت سے پیسے جس قدر ہاتھ میں آسکتے ہیں میرے ہاتھ میں دے دیئے۔بعد اس کے الہام ہوا۔اِنِّیْ مَعَ الرَّسُوْلِ اَقُـوْمُ ؎۵بعداس کے آنکھ کھل گئی۔پھر غنودگی ہو کر دیکھا کہ دو لفافے بند جن میں خط ہیں یا کوئی خبر ہے کسی کے ہاتھ میں ہیں۔اس نے ان دونوں میں سے ایک لفافہ مجھے دے دیا۔بعد اس کے الہام ہوا۔چَونکا دینے والی خبر یہ وقت ِ صبح تھا۔پانچ صبح کے بج چکے تھے کچھ منٹ اُوپر بھی۔(۱۸؍ جنوری ۱۹۰۵ء روز چار شنبہ)‘‘ (کاپی الہامات۶؎ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۳۴) ۱ (ترجمہ از مرتّب) خوشخبری آئی ہے کہ نئی بہار کے دن آگئے ہیں۔۲ (ترجمہ از مرتّب) ہم نے تجھے خیرِ کثیر دیا۔۳ (ترجمہ از مرتّب) ۱۔میرے ربّ کی رحمت کے خزانوں سے تم نا امید مت ہو۔۲۔ہم نے تجھے خیرِ کثیر دیا۔۴ (ترجمہ از مرتّب) جو کچھ ہم نے اپنے بندے پر نازل کیا ہے اگر تمہیں اس میں کوئی شک ہو تو اس شفا کی مثل کوئی شفا پیش کرو۔۵ (ترجمہ از مرتّب) مَیں اپنے رسول کے ساتھ کھڑاہوں گا۔۶ نیز دیکھئے البدر مورخہ یکم فروری ۱۹۰۵ء صفحہ ۳ و الحکم مورخہ ۳۱؍جنوری ۱۹۰۵ء صفحہ ۸ (عبد اللطیف بہاولپوری)