تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 480 of 1089

تذکرہ — Page 480

۱۵ ؍مئی۱۹۰۴ء ’’۱۔اَنْتَ مَعِیْ وَ اَنَـا مَعَکَ۔۲۔اِنِّیْ مَعَکَ یَـا اِمَامُ رَفِیْعَ الْقَدْرِ۔۳۔رَبِّ اجْزِہُ جَزَآءً اَوْفٰی۔۴۔شوخ و شنگ لڑکا پیدا ہوگا۔۵۔اِنَّہٗ فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُ۔‘‘؎۱ ( الحکم جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخہ ۱۷ ؍مئی ۱۹۰۴ء صفحہ ۵۔البدر جلد ۳ نمبر ۱۸، ۱۹مورخہ ۸، ۱۶؍ مئی ۱۹۰۴ء صفحہ ۱۰ ) ۱۶؍ مئی۱۹۰۴ء ’’ ۱۔اِنِّیْ مَعَکَ وَ مَعَ اَھْلِکَ۔۲۔کَمِثْلِکَ دُ رٌّ لَّا یُضَاعُ۔‘‘ (الحکم جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخہ ۱۷ ؍مئی ۱۹۰۴ءصفحہ ۵۔البدر جلد ۳ نمبر ۱۸، ۱۹مورخہ ۸، ۱۶؍ مئی ۱۹۰۴ء صفحہ ۱۰) (ترجمہ) ۱۔مَیں تیرے ساتھ ہوں اور تیرے اہل کے ساتھ ہوں۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۹۹) (ترجمہ) ۲۔تیرے جیسا موتی ضائع نہیں کیا جاتا۔(اربعین نمبر ۳۔روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحہ۴۲۲) مئی۱۹۰۴ء (الف) ’’ اَ لَـنَّا لَکَ الْـحَدِ یْدَ۔معنی دیگر نہ پسندیم ما۔‘‘۲؎ (الحکم جلد ۸ نمبر۱۷ مورخہ۲۴ ؍مئی ۱۹۰۴ءصفحہ۲۔البدر جلد ۳ نمبر۲۹مورخہ یکم اگست ۱۹۰۴ء صفحہ۴) (ب) ’’مولوی کرم دین کے مقدّمہ میں جو گورداسپور میں دائر تھا کرم دین مذکور اِس بات پرزور دیتا تھا کہ لَئِیم کے لفظ کے معنے ولدالزنا ہیں اور کذاب کے یہ معنی ہیں جو ہمیشہ جھوٹ بولتا ہو۔یہی معنے پہلی عدالت نے قبول کئے۔ان دنوں میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھے الہام ہوا۔معنی ٔ دیگر نہ پسند یم ما۔جس سے یہ تفہیم ہوئی کہ دوسری عدالت میں یہ معنے قائم نہیں رہیں گے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا، اور اپیل کی عدالت میں صاحب ڈویزنل جج نے ان تمام عذرات کو رَدّ کردیا اور یہ لکھا کہ کذّاب اور لئیم کے الفاظ کرم دین کے مناسب ِ حال ہیں بلکہ وہ اس سے بڑھ کر الفاظ کا بھی مستحق ہے۔سو صاحب ڈویزنل جج نے وہ پُر تکلف معنے کرم دین کے پسند نہ کئے جو پہلی عدالت میں پسند کئے گئے تھے۔‘‘ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۳۹۴) مئی۱۹۰۴ء ’’۱۔کَتَبَ اللّٰہُ لَاَغْلِبَنَّ اَنَـا وَ رُسُلِیْ۔۲۔لَا تُقْبَلُ مِنْـھُمْ شَھَادَۃٌ۔؎۳ ۳۔حسنِ بیان۔‘‘ (الحکم جلد ۸ نمبر۱۷ مورخہ۲۴؍ مئی ۱۹۰۴ء صفحہ ۲) ۱ (ترجمہ از مرتّب) ۱۔تُو میرے ساتھ ہے اور مَیں تیرے ساتھ ہوں۔۲۔اے عالی قدر امام مَیں تیرے ساتھ ہوں۔۳۔اے میرے رَبّ اسے پوری پوری جزا دے۔۴۔چُست اور ہوشیار لڑکا پیدا ہوگا۔۵۔یقیناً خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے۔۲ (ترجمہ از مرتّب) ہم نے تمہارے لئے لوہا نرم کردیا۔کسی اَور معنی کو ہم پسند نہیں کرتے۔۳ (ترجمہ از مرتّب) ۱۔خدا نے لکھ چھوڑا ہے کہ مَیں اور میرے رسول غالب رہیں گے۔۲۔ان لوگوں کی کوئی شہادت قبول نہیں کی جائے گی۔