تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 479 of 1089

تذکرہ — Page 479

۲۔اِنَّنِیْ فِی الْکِتَابِ مَسْطُوْرٌ۔۳۔دُنیا بامید قائم۔۴۔فَتَحْنَا عَلَیْکَ اَبْوَابَ الدُّنْیَا۔‘‘؎۱ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۸) ۳۰؍ اپریل۱۹۰۴ء ’’ اُعْطِیْتُمْ کُلَّ النَّعِیْمِ۔تُـرْزَقُوْنَ مِنْ فَوْقِکُمْ وَ مِنْ تَـحْتِ اَرْجُلِکُمْ‘‘؎۲ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۸) ۹ ؍مئی۱۹۰۴ء (الف) فرمایا۔رؤیامیں ’’ کسی نے بیروں کا ایک ڈھیر چارپائی پر لاکر رکھ دیا ہے۔‘‘ (البدر جلد ۳ نمبر ۱۸، ۱۹مورخہ ۸و ۱۶؍ مئی ۱۹۰۴ء صفحہ ۱۰۔الحکم جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخہ ۱۷ ؍مئی ۱۹۰۴ء صفحہ ۵) (ب) ’’ فرمایا۔رؤیامیں ایک جنت دکھائی گئی۔پھر الہام ہوا۔۱۔مَثَلُ الْـجَنَّۃِ الَّتِیْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ۔۲۔لِیَزْ؎۳دَادُوْا حُسْنًا مَّعَ حُسْنِکَ۔‘‘؎۴ (الحکم جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخہ ۱۷ ؍مئی ۱۹۰۴ء صفحہ ۵) ۱۰؍ مئی۱۹۰۴ء ’’ دُختِ کرام‘‘ ؎۵ (الحکم جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخہ ۱۷ ؍مئی ۱۹۰۴ء صفحہ ۵۔البدر جلد ۳ نمبر ۱۸، ۱۹مورخہ ۸، ۱۶؍ مئی ۱۹۰۴ء صفحہ ۱۰ ) ۱ (ترجمہ از مرتّب) ۲۔مَیں کتاب میں لکھا ہوا ہوں۔یعنی میرا کتاب میں ذکر ہے۔۳۔دُنیا اُمید پر قائم ہے۔۴۔ہم نے تجھ پر دُنیا کے دروازے کھول دیئے۔۲ (ترجمہ از مرتّب) تمہیں ہر قِسم کی نعمتیں دی گئیں۔تمہیں اُوپر سے بھی رِزق ملے گا اور تمہارے پاؤں کے نیچے سے بھی۔۳ البدر میں لِیَزْدَادُ وْا کی بجائے لفظ سَیَزْدَادُ وْا لکھا ہے۔(البدر مورخہ ۸، ۱۶؍ مئی ۱۹۰۴ء صفحہ ۱۰ حاشیہ) (شمس) ۴ (ترجمہ از مرتّب) ۱۔اس جنت کی مثال جس کا پرہیزگاروں کو وعدہ دیا گیا ہے۔۲۔تیرے حسن کے ساتھ انہیں بھی حسن میں بڑھنا چاہیے۔۵ (ترجمہ از مرتّب) کریم آباء کی لڑکی۔(نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) الہام دُخت ِ کرام کی مصداق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صاحبزادی امۃ الحفیظ بیگم صا حبہ ہیں جو ۲۵ ؍ جون ۱۹۰۴ء کو پیدا ہوئیں اور نواب محمد عبداللہ خان صاحب کے عقد میں آئیں۔