تذکرۃ الشہادتین اور پیغام صلح بطرز سوال و جواب — Page 53
کر سکتے ہیں کہ گائے جو اگرچہ حلال ہے مگر ہم بعض حلال چیزیں بھی استعمال نہیں کرتے ہم گائے کا ذبیحہ نہ کریں دلجوئی کرنا ہمارے مذہب میں شامل ہے ان سب باتوں کے ساتھ یہ ہے کہ ہمارے پیارے رسول کی کما حقہ تعظیم کی جائے کیونکہ ہم شورہ زمین کے سانوں اور بیابانوں کے بھیڑیوں سے صلح کر سکتے ہیں لیکن اُن لوگوں سے ہم صلح نہیں کر سکتے جو ہمارے پیارے بنی پر جو ہمیں اپنی جہان اور ماں باپ سے بھی پیایدا ہے ناپاک حملے کرتے ہیں " دیر پا صلح کے لئے اسلامی تعلیمات یہ ہیں کہ تم مشرکوں کے توں کو بھی گالی مت دو کہ وہ پھر تمہارے خدا کو گالیاں دیں گے کیونکہ وہ اس خدا کو جانتے نہیں" (سورہ الانعام) سوال : آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت اور بعثت کے مقاصد پر بحث کیجئے ؟ جواب: آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم برگزیدہ رسول ہیں جن کی درگاہ پر خدا نے ہیں کروڑ انسانوں کا سرچھ کا رکھا ہے۔عظیم الشان بادشاہ اُس کی غلامی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔جب ہمارے رسول صلی اللہ علی وسلم نے مستند رسالت کو اپنے وجود سے عزت دی جہالت کی تاریخی کسی سورج کی متلاشی تھی بیمار انسانیت کسی طبیب کی متمنی تھی۔قرآنی الفاظ میں ظور الفساد فی البر والبحر یعنی جنگل بھی بگڑ گئے تھے !