تذکرۃ الشہادتین اور پیغام صلح بطرز سوال و جواب — Page 42
را جیکی قادیان ، پیغام صلح کو مغربی ممالک میں بھی خاص عظمت رفعت کی نگاہ سے دیکھا گیا چنانچہ مشہور انگریزی رساله ریویو آف دی ریویوز نے اس پر تبصرہ لکھا کہ یہ پیغام ایک سنہری پل کا کام دے سکتا ہے جس پر سے ہو کر مسلمانان ہند قانون اساسی کے خیمہ میں پہنچ سکتے ہیں پیغام صلح " شروع سے ہی تمام ہندوستانیوں کے ایک ہونے کو تسلیم کرتا ہے۔۔۔وہ بات جس سے اس کی خواہش کی سچائی ثابت ہوتی ہے کہ تمام نبیوں کو خدا کی طرف سے مان کر مذہبی اتفاق اتحاد کی بنیاد رکھی جائے اس پیغمبر صلح کی یہ نرالی تجویز ہے ؟ ( بحوالہ ریویو آف ریلیجنز اردو ۱۹۰۸ ، صفحه ۱۴۳۸ ام بی سے حضرت سیدہ خواب مبار کہ بیگم صاحبہ (خدا آپ راضی ہو ) کا بیان ہے کہ آپ (سیدنا حضرت مسیح موعود) وسط صحن میں بستر پر بیٹھ کہ آخری شام دیر تک مضمون لکھتے رہے تھے (پیغام صلح کا۔ناقل) آپ کے چہرہ مبارک پر ایک خاص جوش اور ایک خاص سُرخی تھی اور قلم معمول سے زیادہ تر تیز تھا مجھے اس وقت آپ کے بیٹھ کر اس انہماک اور تیزی سے لکھنے پر اپنا خواب یاد آیا تھا جو ہیں آپ کو سنا چکی تھی اور دو ہم آیا جس کو بار بار دل سے دور کرنے کی کوشش کی تھی یہی خیال آتا تھا کہ اس خواب میں آپ اسی طرح بستر پر بیٹھے اس رنگ میں لکھ رہے تھے۔میں نے لاہور آنے سے - لے تاریخ احمدیت جلد سوم صفحہ ۵۴۸