تذکرۃ الشہادتین اور پیغام صلح بطرز سوال و جواب

by Other Authors

Page 35 of 55

تذکرۃ الشہادتین اور پیغام صلح بطرز سوال و جواب — Page 35

۳۵ جواب میں تو بہت دعا کرتا ہوں کہ میری سب جماعت ان لوگوں میں ہو جائے جو خدا تعالیٰ سے ڈرتے ہیں اور نماز پر قائم رہتے ہیں اور رات کو اٹھ کر زمین پر گرتے ہیں اور روتے ہیں اور خدا کے فرائض کو ضائع نہیں کرتے اور نیل اور ممسک اور غافل اور دنیا کے کپڑے نہیں ہیں۔" (ص) فرمایا ؟ سوال مهد بیعت باندھ کر کمزوری دکھانے والوں کو حضور نے کیا انتباہ جواب ،سب سے پہلے تو تعلق رکھنے کی اہمیت بتائی صحبت میں رہنا 1 پھر خط لکھ کر تعلق رکھنا جس سے دعا کی طرف توجہ ہوتی ہے اور محبت بڑھتی ہے۔دنیا کی دلچسپیوں سے تعلق توڑ کر خدا کی طرف متوجہ ہونا کیونکہ خدا کی نظر دلوں پر ہے۔مال و متاع کی حرص کرنا جو بیوی بچوں کے لئے خیر کا باعث ہونے کی بجائے شہر کا باعث بنتا ہے۔دنیا پر دین کو مقدم نہ کرنا۔یہ سب پر کام ایسے لوگ کرتے ہیں جو بیعت تو کر لیتے ہیں مگر سچی بیعت نہ ہونے کی وجہ سے خدا کے نزدیک جماعت میں شمار نہیں ہوتے۔یہ لوگ چوہوں اور کتوں کی طرح ہیں۔ایسے انسان کوئی عزت حاصل نہیں کر سکتے۔(ص) سوال ، خدا تعالی کی غیر معمولی تائید و نصرت کے بارے میں رقم فرمودہ حضور کے الفاظ میں تحریر کیجئے۔جواب میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر تمام لوگ مجھے چھوڑ دیں اور ایک بھی میرے ساتھ نہ رہے تو میرا خدا میرے لئے ایک اور قوم پیدا کرے گا جو صدق اور صفا میں اس سے بہتر ہوگی۔" ( ص )