تذکرۃ الشہادتین اور پیغام صلح بطرز سوال و جواب

by Other Authors

Page 48 of 55

تذکرۃ الشہادتین اور پیغام صلح بطرز سوال و جواب — Page 48

۴۸ کے بعد بھی الہام ہورہے ہیں۔سری کرشن ملہم ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔ان کے پیرو نہ صرف ان کو ملہم بلکہ پرمیشر (خدا) مانتے ہیں مگر اس میں شک نہیں کہ سری کرشن اپنے وقت کا نبی اور اوتار تھا اور خدا اس سے ہم کلام ہوتا تھا۔گور د بابا نانک جن کے پیرو کار چوبیس لاکھ سے زیادہ ہیں۔لکھتے ہیں کہ مجھے خدا کی طرف سے الہام ہو ا ہے کہ اسلام سچا ہے۔اس بات میں کچھ شک نہیں ہوسکتا کہ بادا نانک ایک نیک اور برگزیدہ انسان تھے اور ان لوگوں میں سے تھے جن کو خدائے عزوجل اپنی محبت کا شربت پلاتا ہے۔انہوں نے الہام کا دعوی کر کے نشان اور کرامات دکھا کے ہندوؤں کا یہ دعوی رقہ کردیا کہ خدا دید کے بعد کلام نہیں کرتا۔وہ ہندوں کے لئے خدا کی طرف سے ایک رحمت تھے وہ ہندو مذہب کے آخری اوتار تھے۔وہ ہندو مذہب اور اسلام میں صلح کرانے آئے تھے۔(حضور فرماتے ہیں، خدا کی دھی اور الہام کا سلسلہ جاری ہے وہ خدا پہلے بولتا تھا۔اب بھی بولتا ہے۔اس کا ثبوت میں خود ہوں تیس برس سے خدا کے مکالمہ اور مخاطبہ سے مشرف ہوں اور صد با نشانات دکھا چکا ہوں۔وہ خدا اب بھی بناتا ہے جسے چاہے کلیم اب بھی اس سے بولتا ہے جس سے وہ کرتا ہے پیار