تذکرۃ الشہادتین اور پیغام صلح بطرز سوال و جواب

by Other Authors

Page 45 of 55

تذکرۃ الشہادتین اور پیغام صلح بطرز سوال و جواب — Page 45

سوال پیغام صلح میں حضرت اقدس کے مخاطبین کون تھے اور ان میں کیا اقدار مشترک تھے ؟ جواب۔مسلمان اور ہندو مخاطب تھے اور ان میں دو اقدار مشترک تھیں۔سب انسان کہلاتے تھے۔ا۔ایک ہی ملک کے باشندہ ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے کے پڑوسی تھے۔سوال۔ثابت کیجیے کہ خدا کے اخلاق کا پیرو ہونا انسانی بقاء کے لئے آب حیات ہے ؟ ؟ جواب۔خالق کائنات نے اپنی نعمتیں سب انسانوں کے لئے یکساں پیدا کی ہیں۔کوئی انسان کسی بھی ملک سے تعلق رکھتا ہو کیسی بھی مذہب کو مانتا ہو سب کے لئے خدا کی زمین فرش کا کام دیتی ہے سب کے لئے سورج چاند ستارے یہاں روشنی دیتے ہیں ہوا، پانی، آگ اور خاک دوسری فائدہ دینے والی چیزوں مثلاً اناج اور پھل سے سب انسان بیکساں فائدہ اٹھاتے ہیں۔خدا کا اخلاق یہ ہے کہ وہ سب سے ایک سا سلوک کرتا ہے جو قوم خدا کے اخلاق کے مطابق عمل کرے گی اس کو خدا کی تائید اور برکت حاصل ہوگی اور جو قوم اس کے خلاف کرے گی زندہ نہیں رہ سکے گی کیونکہ زندہ رہنے کا طریق وہی ہوتا ہے جو زندہ خدا کا طریق ہے۔اس سے ثابت ہوا کہ خدا کے اخلاق کا پیرو ہونا انسانی بقاء کے لئے ایک آب حیات ہے اور انسانوں کی جسمانی اور روحانی زندگی اسی امر سے وابستہ ہے