تذکرۃ الشہادتین اور پیغام صلح بطرز سوال و جواب — Page 43
کچھ عرصہ ہی پہلے خواب دیکھا تھا کہ میں نیچے اپنے صحن میں ہوں اور گول کمرہ کی طرف جاتی ہوں تو وہاں بہت سے لوگ ہیں جیسے کوئی خاص مجلس ہو مولوی عبدالکریم صاحب دروازے کے پاس آئے اور مجھے کہا بی بی جاؤ ابا سے کہو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ تشریف لائے ہیں۔آپ کو بلاتے ہیں۔ئیں اوپر گئی اور دیکھا پلنگ پر بیٹھے ہوئے ہیں۔حضرت مسیح موعود (آپ پر سلامتی ہو بہت تیزی سے لکھ رہے ہیں اور ایک خاص کیفیت آپ کے چہرہ پر ہے پر نور اور پر جوش میں نے کہا " ابا مولوی عبدالکریم کہتے ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کے ساتھ تشریف لائے ہیں اور آپ کو بلاد ہے؟ آپ نے لکھتے لکھتے نظر اٹھائی اور مجھے کہا۔جاؤ کہو یہ مضمون بختم ہوا اور میں آیا ہے ٹھیک یہی الفاظ تھے اور وہی نظارا میری آنکھوں میں اس آخری شام کو پھر گیا۔ہے ۲۰ مئی کو جب کہ حضرت اقدس پیغام صلح “ کی تصنیف میں مصرف تھے آخری الہام ہوا کہ الرحيل ثُمَّ الرَّحِيلُ وَالمَوتُ قَرِيب لے تاریخ احمدیت جلد سوم صفحہ ۵۵۶