تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 143 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 143

تذكرة المهدي 143 حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا جزاک اللہ یہ خیال بہت اچھا ہے اللہ تعالی کسی کے اجر کو ضائع نہیں کرتا وہ اپنے بندوں کے حال سے خوب واقف ہے اس میں کچھ حکمت الہی ہے یہ باتیں ہورہی تھیں کہ دوسرا خط آیا کہ تم اپنی ملازمت پر حاضر ہو جاؤ اور جو کسی وجہ سے نہ آیا جائے تو ایک درخواست بھیج دو رخصت کی تاکہ رخصت مل جائے اور میں کوشش کر کے رخصت دلوادوں گا۔حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا ریل کے نہ ملنے میں یہ حکمت الہی تھی اب رخصت کی درخواست بھیج دو مولوی صاحب نے حسب الارشاد ایک درخواست رخصت کی بھیج دی اور وہ منظور ہو کر آگئی۔مولوی صاحب کو بہت روز حضرت کی خدمت میں رہنے اور فیض صحبت حاصل کرنے کا موقع مل گیا۔میں نے بھی مولوی صاحب سے بہت سی حدیثیں پڑھیں جو مخالف آتا پہلے مولوی صاحب گفتگو کرتے۔ایک روز غزنویوں میں سے کئی شخص آئے ایک ان میں سے شاید مولوی عبد الجبار غزنوی امرتسری کا بیٹا یا بھتیجا تھا اس نے کچھ باتیں شروع کیں جب حضرت اقدس علیہ السلام نے جواب دیا تو وہ ہکا بکا سا رہ گیا پھر جب وہ چلنے لگا تو آپ نے ان کے لئے چائے بسکٹ منگوائے اور خود زنانہ مکان میں گئے اور خود ہی لے کر آئے ان بد قسمتوں نے انکار کر دیا اور حضرت اقدس نے اصرار کیا کہ پیو چائے کے پینے میں کیا حرج ہے لیکن وہ چین بر جبین ہو رہے تھے انکار ہی کئے گئے تو حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ حلال چیز سے انکار کیوں مگر انہوں نے ایک بات نہ مانی اور اٹھ کر چلائیے۔ایک بات یہ تھی کہ ان غزنویوں نے یہ کہا کہ حدیثوں میں ابن مریم لکھا ہے کہ نازل ہو گا ہم ان حدیثوں کو کیسے چھوڑ دیں۔حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ قرآن شریف میں مُتَوَفِّیک اور فَلَمَّا توقيتني مسیح کی نسبت موجود ہے اور بعد تو فی رفع الی اللہ کا