تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 50 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 50

كرة الحميدي راول لعنتوں کی وعید سے بھی نہ ڈرے وہ حلال زادہ نہیں گویا اس مکذب نے اس خباثت کو اپنے حق میں تسلیم کر لیا اور مان لیا کہ میری ہٹ دھرمی میرے لئے اس خطاب قبیحہ کی باعث ہوئی۔بہت سے لوگوں اور مولویوں سے اس بارہ میں بات چیت ہوئی مگر واہ رے ہٹ دھرمی اور تعصب کسی نے بھی اس کا اقرار نہ کیا کہ ہم اس کتاب کی نظیر پیش کریں گے۔ہزار لعنتیں لیں حلال زادگی میں پڑے اور اس خطاب کے درود سے نہ ڈرے صرف زبان سے کہتے رہے کہ ہم اگر چاہیں تو اس کی مثل بنا سکتے ہیں انہوں نے قرآن شریف میں نہیں پڑھا کہ یہی کنار عرب کہا کرتے تھے کہ لَوْ نَشَاء لَقَلْنَا مِثْلُ هذا اگر ہم چاہیں تو اس قرآن جیسی کتاب بنادیں۔علما جال کے نام نور الحق کی روانگی جب یہ کتاب چھپ کر طیار ہو گئی تو حضرت اقدس علیہ السلام نے عاجز کو فرمایا کہ ہندوستان کے بڑے بڑے عالموں کی ایک فہرست طیار کردو اور جو عرب اور شام اور روم اور مسقط و ایران اور بعد او اور کربلا کے علماء ہیں ان سب کے نام یہ کتاب رجسٹری کرا کر بھیجو سو میں نے ایسا ہی کیا اور موافق فهرست حضرت اقدس علیہ السلام کو دکھا کر کتابیں روانہ کیں اور سب کی دستخطی رسید آگئی بعض علماء نے اس کو تسلیم کیا چنانچہ ان میں سے ایک مولوی عبد اللہ خراسانی ہیں انہوں نے لکھا کہ میں عجیب سے عجیب عمارت عربی لکھ سکتا ہوں لیکن میں اس کتاب نور الحق کا جو واقعی الحق ہے مقابلہ نہیں کر سکتا۔کیونکہ یہ اسی چشمہ اور اسی نور سے نکلی ہے کہ جس چشمہ سے قرآن شریف نکلا ہے کذاب ہے وہ جو اس میں کلام کرے اور حلال زادگی میں فرق ہے اس کی جو واقعی نور کی طرف سے منہ پھیر لے اور صادق اور راست باز ہے جس کے منہ اور قلم سے یہ بے نظیر کلام نکلا اور نابینا ہے وہ کہ باوجود روشنی کے اس کو دکھائی نہ دے میں سخت مخالف تھا اور اندھا تھا اگر یہ بے مثل کلام میری نظر سے نہ گذر تا تو میں