تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 95 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 95

تذكرة المهدي 95 خیر ہے اس وقت پیر صاحب کیسے آئے حضرت اقدس نے وہی حال بیان کیا تو حضرت قدسی دست بدعا ہو گئیں اور کچھ نہیں بولیں یہ دوسرا نمونہ ہے حضرت اقدس کی قوت قدسیہ اور اثر صحبت کا عموماً عورتوں کی طبیعت نازک ہوتی ہے ایسی آرام اور چین اور خواب استراحت کی حالت میں اور پھر آدھی رات کو خفا ہو جانا یا زبان سے اضطراری اور نیند کے وقت کوئی کلمہ سخت نکل جانا کچھ بات نہیں لیکن اللہ اللہ وہ خلق وہ رحم کہ سن کر دعا میں لگ جاتا اور دل پر ذرہ بھی میل نہ آنا یہ آپ ہی کا کام تھا دنیا میں پیر زادے دیکھے مشائخ دیکھے صوفی مولوی با خدا اور خدارسیدہ ہونے کا دم بھرنے والے دیکھے امیر ا مرا نواب شاہزادہ تک دیکھے مگر یہ خلق کہاں یہ محبت اور یہ انس اور یہ ہمدردی کہاں ذرا ذراسی بات میں بگڑنا۔اپنے آرام کے لئے اور سروں کی کچھ پرواہ نہ کرنا چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناراض ہو جانا خفا ہو کر نکال دیتا۔میں خود پیر زادہ ہوں اور قریباً کئی ہزار کا رہنما اور پیشوا مانا گیا ہوں لاکھوں معتقد ہیں سب کچھ ہے مجھ سے زیادہ دوکاندار اور اس کام کا راز دار اور جانے والا کون ہو گا کہ حضرت امام اعظم رضی اللہ عنہ سے میرے تک نسلاً بعد نسل پیر ہوتے چلے آئے ہیں پھر کوئی بات تو ہے جو میرے جیسے انسان کو اس عالیشان اور جلیل القدر انسان با خدا انسان کی طرف کھینچ کر لائی۔جب میں حسب الحکم اندر مکان میں گیا حضرت اقدس علیہ الصلواۃ السلام نے تمام کیفیت دریافت فرمائی اور دو تین دوائیاں قیمتی جلدی جلدی لاکر اور ایک گلاس میں ڈال کر عنایت فرمائی جس میں عنبر اشب خالص بھی تھا اور فرمایا کہ جلدی جاؤ اور پلاؤ اللہ تعالیٰ شفا دے اور جلد ہمیں اطلاع دیتا ادھر ہم دعا کرتے ہیں دوا کا تو در حقیقت ایک تسلی آمیز سبب تھا مگر جو بات تھی وہ دعا تھی حضرت اقدس فرمایا کرتے تھے کہ کہ الدعاء سیف المومن مومن کا ہتھیار دعا ہے پس میں دوا حضرت سے لیکر چلا اور یوسف مرحوم کو اس حالت نزع میں پائی اور