تذکرۃ المہدی — Page 83
تذكرة المهدى 83 سراج : یہ سوال تمہارا پھر بھی قائم رہتا کہ اس سے کیوں مرید ہوئے اس کو جانے دو مجھے یہ بتلاؤ کہ اگر وہ امام مہدی جو تمہارے ذہن اور خیال میں ہیں ان سے ہر ایک کو خواہ ولی ہو غوث ہو پیر زادہ صوفی ہو عالم و فاضل ہو بادشاہ ہو مرید ہونا پڑے گا یا نہیں۔اور میرے تمہارے زمانہ میں وہ امام آجاوے تو بتاؤ مرید ہونا چاہئے یا نہیں ؟ يوسف: بے شک اس امام کا مرید ہونا چاہئے اس امام کے ہوتے پھرتے کسی کی بیعت اور مریدی جائز نہیں آب آمد تیم برخاست- سراج - مَا هُوَ جوا بُكُمْ فَهُوَ جَوَابُنَا - حضرت اقدس مرزا غلام احمد صاحب علیہ السلام وہی امام مہدی ہیں اور سچ سچ وہی امام موعود ہیں تو اب آپ سے میرا بیعت کرنا ٹھیک ہوا یا نہیں۔یوسف : یہ تو درست ہے اگر یہ در حقیقت امام مہدی ہیں تو عیسی علیہ السلام کب آدیں گے یہ تو لکھا ہے کہ جب امام مہدی آئیں گے تو عیسیٰ علیہ السلام آسمان سے اتریں گے۔:سراج: اگر کیا ہوتا ہے در حقیقت یہی وہ امام مہدی ہیں اور عیسی علیہ السلام بھی یہی ہیں وہ عیسی علیہ السلام بن مریم فوت ہو گئے نہ وہ آسمان پر گئے اور نہ آسمان سے اتریں گے اور نہ تو کلام مجید میں نہ مدیث میں ہے کہ مہدی اور عیسی علیہ السلام ایک زمانہ میں ہوں بلکہ بخاری اور مسلم میں تو ایک بھی حدیث امام مہدی کی نہیں عیسیٰ اور مہدی ایک ہی شخص کے دو نام ہیں چنانچہ صحاح ستہ کی حدیث ابن ماجہ میں ہے کہ لَا مَهْدِيُّ إِلَّا عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ یوسف یہ بات خوب ہوئی کہ امام مہدی بھی مرزا صاحب اور عیسی بھی مجدد بھی سب کچھ یہ بات سمجھ میں نہیں آتی۔سراج : سمجھو تو سمجھ میں یہ بات آسکتی ہے دیکھو آنحضرت ا نبی تھے اور رسول بھی تھے اور مجدد تھے اور پھر آپ نا تم النبین بھی ہوئے حضرت ابو بکر