تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 49 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 49

تذكرة المودي 49 اتارنے کے قابل تھا اور ساتھ ہی ضعف بھی اس قدر تھا کہ بعد نماز حضرت اقدس بیٹھ نہ سکے۔اور وہیں لیٹ گئے سردی کا موسم تھا اور حضرت مولانا و اولنا مولوی نور الدین صاحب اور جناب مولانا مولوی سید محمد احسن صاحب اور منشی رستم علی صاحب اور مولوی عبد الکریم صاحب اور دیگر احباب موجود تھے۔حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ ہمیں اس وقت تکلیف بہت ہے ذرا کمر دباؤ۔پس میں بموجب ارشاد کمر دبانے لگا کوئی دس منٹ گزرے ہوں گے کہ حضرت اقدس علیہ السلام یکا یک اٹھ کر بیٹھ گئے اور تمام تکلیف جاتی رہی اور ! فرمایا اس وقت ہم کو اس کتاب نور الحق کی نسبت یہ الہام ہوا ہے کہ اِن کُنتُم فِي رَيْبٍ مِّمَّا أَيَّدْنَا عَبْدَنَا فَأْتُوا بِكِتَابِ مِنْ مِثْلِہ اگر تم کو یہ شک ہو کہ ہم نے اپنے بندہ کی تائید نہیں کی تو تم بھی اس کتاب کی مثل بنالاؤ اس الہام پر آپ کو ایسی خوشی ہوئی کہ جس کا بیان نہیں ہو سکتا اور بہت دیر تک اس کے متعلق گفتگو کرتے رہے۔اور فرمایا کہ خدا نے ہم میں اور ہمارے مخالفوں میں فیصلہ کر دیا اب دیکھیں کون اس کے مقابلہ کے لئے مسلمانوں عیسائیوں سے کھڑا ہو کر ہمارے دعوے کو توڑتا ہے جب یہ کتاب قریب قریب ختم کے پہنچی تو فرمایا کہ ہمارا منشاء ہے کہ مثل نہ لانے والوں کے لئے ایک ہزار لعنت بھی ریں تاکہ وہ بر انگیختہ ہو کر ہی مقابلہ کے لئے کھڑے ہوں میں نے عرض کیا کہ حضور پوری شمار کر کے ایک ہزار لعنت لکھیں اگر چہ اس میں کئی صفح خرچ ہوں فرمایا یہ صلاح ٹھیک ہے اور علاوہ لعنتوں کے یہ بھی لکھا کہ جو شخص اب بھی اس کتاب کے بعد مقابل پر نہ آئے اور ہمارے الہام پر یقین نہ لائے اور گھر میں بیٹھ کر تکذیب کرے یا باتیں بنائے تو وہ حلال زادہ نہیں ہے اور ساتھ ہی پانچ ہزار روپیہ کا انعام بھی دینے کا وعدہ لکھ دیا۔اب یہ راقم سفر نامہ کہتا ہے کہ جو شخص اقدس علیہ السلام کے دعوے کی تکذیب کرے اور اس کتاب نور الحق کا مقابلہ کر کے نہ دکھائے اور ایک ہزار