تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 314 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 314

تذكرة المحمدي 314 انکار و عناد و مخالفت میں اپنی قوم میں سے ہیں ان کے نام بھی اس میں پوشیدہ ہیں۔(یہ سب الفاظ بعينها حضرت اقدس عليه الصلوۃ السلام کے ہیں میرا اس میں ایک بھی حرف نہیں) پھر فرمایا اور میں نے دیکھا کہ ایک شخص نے ادنی الارض پر قرآن شریف میں ہاتھ رکھا ہوا ہے اور کہتا ہے کہ یہ قادیان کا نام ہے ( یہ الفاظ بھی حضرت اقدس علیہ السلام کے ہیں) پھر فرمایا آج ہمیں دکھایا گیا ہے کہ ان موجود اور حاضر لوگوں میں کچھ ہم سے پیٹھ دئے بیٹھے ہیں اور ہم سے روگرداں ہیں اور کراہت کے ساتھ ہم سے دوسری طرف پھیر رکھا ہوا ہے یہ باتیں حضرت اقدس علیہ السلام کی سن کر میں اور دوسرے اکثر احباب ڈر کر خوف زدہ ہو گئے اور استغفار پڑھنے لگے۔خیر حضرت اقدس علیہ السلام جب اندر مکان میں تشریف لے گئے اور اندر سے کنڈی لگالی سید فضل شاہ صاحب بہت ہی گھبرائے اور چہرہ فق ہو گیا اور جلدی سے آپ کے دروازہ کی کنڈی ہلائی حضرت اقدس علیہ السلام واپس تشریف لائے مسکرا کر فرمایا شاہ صاحب کیا ہے کیا کام ہے شاہ صاحب نے عرض کیا کہ میں حضور کو حلف تو دے نہیں سکتا کہ ادب کی جگہ ہے اور نہ میں اوروں کا حال دریافت کرتا ہوں صرف میں اپنا حال پوچھتا ہوں کہ روگرداں لوگوں میں میں ہوں یا نہیں۔حضرت اقدس علیہ السلام شاہ صاحب کی بات سن کر بہت ہے اور اپنا دایاں ہاتھ اٹھا کر اور ہلا کر فرمایا شاہ صاحب تم ان میں نہیں۔شاہ صاحب تم روگردان لوگوں میں نہیں ہو اور پھر ہنستے ہنستے یہ فرما کر دروازہ بند کر لیا۔تب فضل شاہ صاحب کی جان میں جان آئی اور تسلی ہوئی اور گھبراہٹ دور ہوئی۔شاہ صاحب نے خدا کا شکر کیا۔صاحبزادہ پیر منظور محمد صاحب " فرماتے ہیں کہ ایک روز میں اور حضرت اقدس علیہ السلام مسجد مبارک میں بیٹھے تھے میں آپ کے سامنے تھا اور ہم دونوں چپ چاپ بیٹھے تھے آپ کی اس وقت عجیب حالت تھی ایک رنگ آتا تھا اور ایک جاتا تھا بہت دیر تک آپ کی یہ کیفیت رہی پھر آپ نے سر مبارک اٹھایا مصنف قائده سیسرنا القرآن