تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 291 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 291

تذكرة المهدي 291 حصہ دوم نے یہ التزام کیا ہوا ہے کہ روات و قلم یا پنسل پاس رکھ کے سوتے ہیں اور جو کچھ امر معلوم ہوتا ہے اس وقت لکھ لیا جاتا ہے اس واقعہ کے کئی روز بعد آپ نے خود محسوس کیا یا واللہ اعلم حافظ حامد علی صاحب نے آپ سے ذکر کیا ہو کہ صاحبزادہ صاحب کے پاس جو تا نہیں ہے۔حضرت اقدس علیہ السلام نے ایک جوڑا جو تا کا نیا نکور سرخ زری کا شاید فضل النساء بی بی کے ہاتھ یا امام بی بی کے ہاتھ میرے پاس بھیجا اور فرمایا یہ پہن لو میرا اور تمہارا پیر ایک ہی ہے۔میں نے پہن لیا کیونکہ میرا جو مقصد تھا وہ حاصل ہو گیا یہ سب کچھ برکات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت با برکت کا اثر تھا۔الحمد للہ علی ذالک۔کسی شخص نے مولوی عبدالکریم صاحب مرحوم سیالکوٹی سے کہا کہ حضرت اقدس صحیح موعود علیہ السلام میر کو تشریف لے جاتے ہیں تو بہت سے احباب ساتھ ہوتے ہیں گردو غبار اڑ کر حضرت صاحب پر پڑتا ہے جس سے آپ کو تکلیف ہوتی ہے اور لوگ آگے پیچھے دائیں بائیں ہو لیتے ہیں اور حضرت کا سر اور چہرہ مبارک گرد آلود ہو جاتا ہے۔جب حضرت اقدس علیہ السلام بعد نماز مغرب حسب معمول شہ نشین پر مسجد مبارک میں بیٹھے سب احباب مثل ستاروں کے پروانہ دار کوئی چھت پر اور کوئی شہ نشین پر بیٹھ گئے آپ چودھویں رات کے چاند کی طرح معلوم ہوتے تھے سبیل گفتگو مولوی صاحب مرحوم نے حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں عرض کیا کہ آپ جب میر کو تشریف لے جاتے ہیں آپ کو گردو غبار کے اڑنے سے بہت تکلیف پہنچتی ہے اور آپ کا چہرہ اور کپڑے سب گرد آلود ہو جاتے ہیں آپ ان لوگوں کو منع فرما دیں کہ ساتھ نہ چلا کریں صرف آپ ایک دو آدمی کو ہمراہ لے جایا کریں۔حضرت اقدس علیہ السلام نے ایک آیت * قرآن شریف پڑھی جو مجھے اس وقت یاد نہیں رہی اور خدا کا شکر ہے کہ مولانا شیخ عبدالرحمان فاضل مصری نے وہ آیت مجھے بہاری اور وہ یہ ہے جو سورہ رعد میں ہے کہ معقمت من بَيْنِ يَدَ بُرَ وَ مِنْ خَلْفِ يَحْفَظُمْ لَهُ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ