تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 260 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 260

تذكرة المهدي 260 جلدی قادیان آنا۔ہمارا جی نہیں چاہتا کہ تم کو چھوڑ کر ہم چلے جائیں اللہ کے حوالے فی امان الله - جس وقت حضرت اقدس علیہ السلام نے قادیان شریف جانے کی تیاری کی اور نماز عشاء کی پڑھنے لگے تو ابھی ہم نے نیت نہیں باندھی تھی کہ حاجی حکیم اللہ بندہ جیند سے آگئے اور وہ نماز میں شامل ہو گئے بعد سلام کے کہا کہ آج مجھے تین روز دہلی آئے ہوئے ہو گئے مجھے یہاں آنے کا موقعہ نہ ملا اور نہ لوگوں نے آنے دیا اور کہا کہ وہ تو کافر ہے تو بھی کافر ہو گا۔آج اتفاق سے میں نے آپ کو دیکھ لیا تو میں دوڑ کر آگیا مجھے حضرت اقدس علیہ السلام سے بیعت کزارو میں نے حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں عرض کیا کہ حضرت یہ حاجی حکیم اللہ بندہ ساٹھ کوس جیند سے آیا ہے اور لوگوں نے آنے نہ دیا۔یہ میرا واقف کار ہے اس کے بیوی اور بچے مجھ سے مرید ہیں لیکن یہ اور شخص سے مرید تھا اب آپ سے بیعت کرنی چاہتا ہے آپ نے فرمایا اب تو ہم چلتے ہیں پھر میں نے عرض کیا کہ چلتے بھی دیر لگے گی آپ ان کو بیعت ہی کر لیجئے (اور یہ وہی شخص حکیم اللہ بندہ حاجی ہے جس کا ذکر یوسف علی مرحوم کے ذکر کے ساتھ آچکا ہے حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا اچھا بلاؤ میں نے کہا کہ حکیم صاحب آؤ اور بیعت کرد حکیم جی آئے اور حضرت اقدس علیہ السلام نے ہاتھ بڑھا دیا تو حاجی حکیم اللہ بندہ نے ہاتھ نہ بڑھایا اور عرض کیا کہ حضرت پہلے میری عرض سن لیں فرمایا کہو عرض کیا کہ شہر چیند سکھوں کی ریاست اور ملک ہے وہاں کئی صدیوں سے اذان نہیں ہوتی۔اور جو کوئی اذان اتفاق سے کہہ دے تو پچیس روپیہ جرمانہ ہوتا ہے آپ یہ دعا کریں کہ وہاں اذان ہونے لگے یہ آپ کا بڑا بھاری نشان ہے تب تو میں بیعت کرلوں ورنہ نہیں سبحان اللہ وہ کیا وقت مبارک تھا فرمایا کہ انشاء اللہ تعالٰی اذان ہوگی اور خوب ہوگی آؤ بیعت کر لو۔حاجی صاحب نے ہاتھ بڑھا کر اورہاتھ دیگر بیعت کی اور بہت رویا اور کہنے لگا کہ مجھ سے گستاخی تو ہوئی لیکن دین کے