تذکرۃ المہدی — Page 223
تذكرة المهدى 223 سکتا ہوں۔مجبور ہوں معذور ہوں۔آپ اس وقت چلے جائیے یہاں ٹھہرنا بھی مناسب نہیں بات کرنی تو کیسی۔نعمانی: بندہ خدا یہاں اس وقت کون دیکھ رہا ہے پوشیدہ دیدو اور پوشیدہ ہی تمہاری کتابیں تمہارے پاس پہنچ جائیں گی۔امام صاحب نے لرزتے ہانپتے کانپتے کہا کہ پوشیدہ اور چوری سے کام کرنا جائز ہے۔نعمانی: اس میں چوری اور سرقہ کا کیا کام ہے یہ مسئلہ تو آپ منبر پر رونق افروز ہو کر بیان کریں۔کتابیں دینی ہوں تو دے دیجئے کتابوں کا بگڑتا کیا ہے۔امام صاحب تو بھر گئے اور بے ہودہ باتوں پر آگئے۔پھر ہم دونوں وہاں سے چل دیئے۔نعمانی : منشی صاحب دیکھا۔نشی صاحب : ہاں دیکھ لیا یہ تو امام ہیں اور ڈرپوک ہیں انکو اپنی امامت کا خطرہ ہے اس واسطے انہوں نے یہ روکھا پن کیا اور بد عہدی کی چلو مولوی محمد حسین کے بیٹے ایسا نہیں کریں گے۔وہ میرے دوست ہیں ان سے پوری امید ہے۔نعمانی: اچھا صاحب چلئے۔پھر ہم دونوں مولوی صاحب مذکور کے مکان پر گئے منشی صاحب نے آواز وی وہ باہر آئے اور آتے ہی کہا کہ منشی صاحب اس وقت رات کو کیسے آئے ہم تو تمہاری صورت سے بھی نفرت کرتے ہیں۔نشی صاحب: کچھ کتابوں کی ضرورت ہے آپ دے دیں بڑی مہربانی ہوگی۔مولوی صاحب کل کو مرزا کا جناب مولانا مولوی محمد بشیر صاحب سے مباحثہ ہے ہم کتابیں نہیں دے سکتے کل شہر میں اتفاق ہو کر عہد ہو گیا ہے کہ مرزا کو کوئی کتاب مستعار یا قیمت سے نہ دینی چاہئے اور مرزا کو کتابوں کی ضرورت کیا ہے