تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 17 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 17

تذكرة المهدي 17 کے ہیں۔اور اب تو لوگ مخالفت کرتے ہیں لیکن ایک زمانہ آئے گا کہ لوگ آج کے دن کو یاد کریں گے اور افسوس کریں گے اور پچھتائیں گے میں نے عرض کیا کہ حضور ہمیشہ یہی قاعدہ رہا ہے کہ اللہ والوں سے معاصرت کی وجہ سے لوگ مخالفت کیا ہی کرتے ہیں اور کرتے رہتے ہیں۔آپ کی بھی مخالفت اس وقت بہت کرتے ہیں لوگ مردہ پرست ہیں آپ کی وفات کے بعد آپ کی قبر مبارک پر پھول اور مٹھائیاں اور غلاف چڑھائیں گے اور نذر نیاز لا ئیں گے فرمایا لا حول وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ وَاسْتَغْفِرُ الله رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وأتُوبُ اِلَیدِ ان نوں مجھے زکام کی وجہ سے کھانسی ہو رہی تھی بارہ بجے ہونگے بار بار کھانسی اٹھتی تھی فرمایا آج صاجزادہ صاحب آپ کو کھانسی ہو رہی ہے کیا سبب ہے میں نے عرض کیا کہ شام سے میں حضور اقدس کی خدمت میں حاضر ہوں پان نہیں کھایا مجھے حضور اجازت دیں تو میں گھر سے پان کھا بھی آؤں اور دو چار گلوریاں ساتھ لے آؤں فرمایا جاؤ نہیں لکھے جاؤ کاپی کی ضرورت ہے پریس میں چھاپ رہے ہیں دیر ہو جائے گی میں پان لاتا ہوں یہ فرما کر بالا خانہ سے نیچے کے مکان میں گئے مجھے آپ کے بولنے کی آواز آتی تھی فرماتے تھے جلد بتلاؤ محمود کی والدہ کہاں ہیں اتنے میں حضرت محمود صاحب کی والدہ جناب ام المومنین آگئیں حضور نے فرمایا صاحبزادہ صاحب کا پی لکھ رہے ہیں وہ گھر جائیں گے تو دیر ہو جائے گی آٹھ دس پان معہ مصالحہ لگا کر دو تو حضرت ام المومنین سلمها اللہ تعالی نے دس پان ثابت لگا کر دئے اور ایک تھائی میں رکھ کر لائے میں نے پان تو منہ میں ڈال لیا الانچی بھی کھالی اور چھالیہ بھی چونکہ زردہ نہیں تھا سوچنے لگا حضرت اقدس علیہ السلام ہے اور فرمایا سوچ میں کیوں پڑ گئے میں نے عرض کیا کہ زردہ نہیں ہے فرمایا زردہ کیا میں نے عرض کیا کہ تمباکو فرمایا تھا کو کو زردہ کیوں کہتے ہیں میں نے عرض کیا کہ چونکہ تمبا کو حقہ میں پیا جاتا ہے جو کھاتے ہیں پینے سے کراہت کرتے ہیں اس کا نام رفع کراہت کے لئے زردہ رکھ لیا ہے۔اس