تذکرۃ المہدی — Page 177
تذكرة المهدى 177 حضرت اقدس کی ہو گئی ہے یہ خواب میں نے حضرت اقدس علیہ السلام کو سنایا فرمایا مولوی صاحب واقعی عقیدت وارادت میں یکتا ہیں اور ہم میں فنا ہیں۔اور ایسا ہی ہونا چاہئے صاحبزادہ صاحب مولوی صاحب کی پیروی اور اتباع کرد مولوی صاحب اس لائق ہیں جی چاہتا ہے کہ نور الدین جیسی صلاحیت تقویٰ سب میں ہو۔ایک روز حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ آنحضرت نے فرمایا کہ خوش الحان اور خوش آواز پر اللہ تعالیٰ کی رحمت نازل ہوتی ہے۔فونوگراف سے تبلیغ تبلیغ ایک دفعہ حضرت اقدس علیہ السلام نے جو فونوگراف جناب نواب محمد علی خان صاحب نے منگوایا تھا فرمایا ہمارے پاس بھی لاؤ ہم بھی سنیں گے پھر نواب صاحب لائے اور آپ بہت خوش ہوئے اور فرمایا کہ یہ آلہ بھی خدا نے ہمارے لئے اور ہمارے مقاصد کے پورا کرنے کے لئے ایجاد کرایا ہے اس میں ہم آواز اپنی بھر کر دو آدمیون کو غیر بلاد میں بھیجیں گے تاکہ تبلیغ احکام الہی پوری ہو جائے اس کے ذریعہ سے ہر ایک سن لے گا۔اور یوں وعظوں کی مجالس میں یورپینوں کو شامل ہونا موت کا سامنا ہوتا ہے لیکن اس ذریعہ سے وہ سن لیں گے اور فرمایا ہم ایک نظم لکھتے ہیں وہ صاحبزادہ صاحب کی آواز سے بھر والو ان کی آواز اچھی ہے مگر مولوی عبد الکریم صاحب نے عرض کیا کہ میں اپنی آواز بھر دوں گا آپ نے فرمایا اچھا اور فرمایا کہ دوسرے بلاد میں ہماری آواز چاہیے کس واسطے کہ خدا نے ہمیں مبعوث کیا ہے اور مبعوث من اللہ کی آواز میں برکت ہوتی ہے یہ اس پر فرمایا کہ مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم چاہتے تھے کہ میں اپنی آواز بھروں گا پھر قادیان شریف کے آریوں شرمیت وغیرہ نے فونوگراف سننا چاہا ان کے لئے تبلیغ اسلام کی ایک نظم لکھی تاکہ وہ اس ذریعہ سے اللہ تعالی کا حکم سن لیں پھر ہندو عورتیں آگئیں آپ نے اسی ذریعہ سے ان کو بھی اللہ تعالی کے احکام سنوائے اور اسلام