تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 170 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 170

تذكرة المهدي 170 کنویں میں لٹکتے جب چلہ ہو چکا تو کوئی فائدہ اور نتیجہ بہتر مترتب نہ ہوا شیخ فرید الدین بہت پچھتائے اور تمام عمر افسوس کرتے رہے کہ پیر کے خلاف بھی ہوا اور کوئی فائدہ حاصل نہ ہوا اس روایت کو میں نے دیکھ کر اس کا ارادہ ترک کر دیا اور پھر معلوم ہوا کہ خدا نے تو ہمیں سیدھا پیدا کیا اور ہم الٹے ہو کر نماز پڑہیں۔اور قرآن شریف کی یہ آیت بھی ایک روز تلاوت کرتے ہوئے نکل آئی أَفَمَنْ يَمْشِي مُكِلًّا عَلَى وَجْهَةٍ اَهْدَى أَمَّنْ يَمْشِي سَوِيًّا عَلَى صِرَاطٍ یعنی کیا وہ شخص کہ جو الٹا منہ کے بل چلتا ہے ہدایت پر ہے یا وہ شخص کہ جو سیدھا صراط مستقیم پر چلتا ہے غرض میں بھی اکثر جاتا کہ شاید یہیں کوئی با خدا اہل دل مل جاوے چونکہ ہمارے ہاں حضرت امام اعظم رضی اللہ عنہ سے لیکر نسلاً بعد نسل در دیشی اور پیری و مریدی بلا انفصال چلی آتی ہے مگر میں کبھی خاندانی فخر اور تکبر میں گرفتار نہیں ہوا لیکن کلام مجید کا ورد بھی اس میں رہا اور یہ ترک نہیں ہوا اور پھر ترجمہ بھی لکھا ہوا پڑھتا تھا۔اور کچھ کچھ زبانی بھی یاد کرتا تھا فاری بھی کچھ پڑھی لیکن گلستان بوستاں تک یا کریما وغیرہ چھوٹی کتابیں الا مجاہدوں کی طرف بہت رغبت تھی اور بہت سے چلے گئے لیکن یہ ضرور ہے کہ اسماء الہی پڑھتا بزرگوں کے نام جیسے صوفی پڑھتے ہیں چنانچہ یا شیخ عبد القادر جیلانی شیئا اللہ نہیں پڑھے اور جو کبھی پڑھنے کی رغبت بھی ہوئی تو خود بخود غیب سے کوئی روک پڑگئی۔سورہ الم ترکیف بھی بارہ ہزار بار روز پڑھتا تھا۔دریاؤں پر بیٹھ کر چلے گئے۔اور جنگلوں میں اور خانقاہوں میں چلے گئے لیکن نماز کا سب سے زیادہ التزام رہا اور کتابوں میں وعظوں میں یہ دیکھ کر اور سنکر کہ حضرت امام مہدی پیدا ہوں گے اور عیسی علیہ السلام آسمان سے نازل ہونگے نہایت شوق تھا۔اور خدا سے دعائیں کرتا کہ الہی ہمارے زمانہ میں بھی امام مہدی اور حضرت عیسی ہونگے اور ہمیں بھی کبھی زیارت ہوگی۔پھر خیال آتا کہ امام مهدی و عیسی کہاں اور ہم کہاں پھر خیال ہو تا کہ اگر ٹیسٹی ہوئے بھی تو ہم جیسوں کو زیارت کب